Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-49 ایت نمبر
| الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ وَ هُمْ مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُوْنَ |
| آسان اُردو | جوبن دیکھے اپنے رب سے خوف کھاتے ہیں اور وہ(قیامت کی) گھڑی (کے احساس) سے کانپتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو دیکھے بغیر اپنے پروردگار سے ڈریں، اور جن کو قیامت کی گھڑی کا خوف لگا ہوا ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈریں اور جن کو (حساب کی) اُس گھڑی کا کھٹکا لگا ہُوا ہے |
| احمد رضا خان | وہ جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور انہیں قیامت کا اندیشہ لگا ہوا ہے، |
| احمد علی | جو اپنے رب سے بن دیکھے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھنے والے ہیں |
| فتح جالندھری | جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں |
| طاہر القادری | جو لوگ اپنے رب سے نادیدہ ڈرتے ہیں اور جو قیامت (کی ہولناکیوں) سے خائف رہتے ہیں، |
| علامہ جوادی | جو ازغیب اپنے پروردگار سے ڈرنے والے ہیں اور قیامت کے خوف سے لرزاں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | وه لوگ جو اپنے رب سے بن دیکھے خوف کھاتے ہیں اور قیامت (کے تصور) سے کانپتے رہتے ہیں |
| حسین نجفی | جو بے دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں نیز جو قیامت سے بھی خوف زدہ رہتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | These who fear their Lord unseen, and who are of the Hour fearful. |
| M.M.Pickthall: | Those who fear their Lord in secret and who dread the Hour (of doom). |
| Saheeh International: | Who fear their Lord unseen, while they are of the Hour apprehensive. |
| Shakir: | (For) those who fear their Lord in secret and they are fearful of the hour. |
| Yusuf Ali: | Those who fear their Lord in their most secret thoughts, and who hold the Hour (of Judgment) in awe. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
متقین کے بارے میں