اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Prophets-21 سورت الانبیاء  Ayah No-12 ایت نمبر

فَلَمَّاۤ اَحَسُّوْا بَاْسَنَاۤ اِذَا هُمْ مِّنْهَا یَرْكُضُوْنَؕ
آسان اُردو پھرجب اُن (نافرمانبرداروں) نے ہمارے غصے کو محسوس کیا تب وہ اُس سے بھاگنے لگے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ جب انہوں نے ہمارے عذاب کی آہٹ پائی تو وہ ایک دم وہاں سے بھاگنے لگے۔
ابو الاعلی مودودی جب اُن کو ہمارا عذاب محسُوس ہوا تو لگے وہاں سے بھاگنے
احمد رضا خان تو جب انہوں نے ہمارا عذاب پایا جبھی وہ اس سے بھاگنے لگے
احمد علی پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کی آہٹ پائی تو وہ فوراً وہاں سے بھاگنے لگے
فتح جالندھری جب انہوں نے ہمارے (مقدمہ) عذاب کو دیکھا تو لگے اس سے بھاگنے
طاہر القادری پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب (کی آمد) کو محسوس کیا تو وہ وہاں سے تیزی کے ساتھ بھاگنے لگے،
علامہ جوادی پھر جب ان لوگوں نے عذاب کی آہٹ محسوس کی تو اسے دیکھ کر بھاگنا شروع کردیا
ایم جوناگڑھی جب انہوں نے ہمارے عذاب کا احساس کر لیا، تو لگے اس سے بھاگنے
حسین نجفی جب انہوں نے ہمارا عذاب محسوس کیا تو ایک دم وہاں سے بھاگنے لگے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then when they perceived Our violence, lo! they were from it fleeing.
M.M.Pickthall: And, when they felt Our might, behold them fleeing from it!
Saheeh International: And when its inhabitants perceived Our punishment, at once they fled from it.
Shakir: So when they felt Our punishment, lo! they began to fly
Yusuf Ali: Yet, when they felt Our Punishment (coming), behold, they (tried to) flee from it.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
پرانی بستیوں کی تباہی