Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-110 ایت نمبر
| اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْتُمُوْنَ |
| آسان اُردو | بے شک! وہ (اللہ ہی) جانتا ہے بات سے اونچابولنے کو اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے بھی ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بیشک اللہ تعالیٰ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو بلند آواز سے کہی جاتی ہیں، اور وہ باتیں بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو با آواز بلند کہی جاتی ہیں اور وہ بھی جو تم چھپا کر کرتے ہو |
| احمد رضا خان | بیشک اللہ جانتا ہے آواز کی بات اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو |
| احمد علی | بے شک وہ جانتا ہے جو بات پکار کر کہو اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو |
| فتح جالندھری | اور جو بات پکار کی جائے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو تم پوشیدہ کرتے ہو اس سے بھی واقف ہے |
| طاہر القادری | بیشک وہ بلند آواز کی بات بھی جانتا ہے اور وہ (کچھ) بھی جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو، |
| علامہ جوادی | بیشک وہ خدا ان باتوں کو بھی جانتا ہے جن کا اظہار کیا جاتا ہے اور ان باتوں کو بھی جانتا ہے جن کو یہ لوگ چھپارہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | البتہ اللہ تعالیٰ تو کھلی اور ﻇاہر بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے |
| حسین نجفی | بےشک وہ (اللہ) بلند آواز سے کہی گئی بات کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جسے تم چھپاتے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | Verily He knoweth that which is public in speech, and He knoweth that which ye hide. |
| M.M.Pickthall: | Lo! He knoweth that which is said openly, and that which ye conceal. |
| Saheeh International: | Indeed, He knows what is declared of speech, and He knows what you conceal. |
| Shakir: | Surely He knows what is spoken openly and He knows what you hide; |
| Yusuf Ali: | "It is He Who knows what is open in speech and what ye hide (in your hearts). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے