اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-99 ایت نمبر

كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَۚ وَ قَدْ اٰتَیْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًاۖۚ
آسان اُردو اسطرح ہم آپﷺ پرخبروں میں سے بیان کرتے ہیں جوگذر چکی ہیں، اور ہم نے اپنی طرف سے آپﷺ کو ایک ذکر (نصیحت، قرآن) دیا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر) ماضی میں جو حالات گزرے ہیں ان میں سے کچھ واقعات ہم اسی طرح تم کو سناتے ہیں، اور ہم نے تمہیں خاص اپنے پاس سے ایک نصیحت نامہ عطا کیا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اے محمدؐ، ا س طرح ہم پچھلے گزرے ہوئے حالات کی خبریں تم کو سُناتے ہیں، اور ہم نے خاص اپنے ہاں سے تم کو ایک "ذکر"(درسِ نصیحت) عطا کیا ہے
احمد رضا خان ہم ایسا ہی تمہارے سامنے اگلی خبریں بیان فرماتے ہیں اور ہم نے تم کو اپنے پاس سے ایک ذکر عطا فرمایا
احمد علی ہم اسی طرح سے تجھے گزشتہ لوگوں کی کچھ خبریں سناتے ہیں اور ہم نے تجھے اپنے ہاں سے ایک نصیحت نامہ دیا ہے
فتح جالندھری اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بیان کرتے ہیں جو گذر چکے ہیں۔ اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطا فرمائی ہے
طاہر القادری اس طرح ہم آپ کو (اے حبیبِ معظّم!) ان (قوموں) کی خبریں سناتے ہیں جو گزر چکی ہیں اور بیشک ہم نے آپ کو اپنی خاص جناب سے ذکر (یعنی نصیحت نامہ) عطا فرمایا ہے،
علامہ جوادی اور ہم اسی طرح گزشتہ دور کے واقعات آپ سے بیان کرتے ہیں اور ہم نے اپنی بارگاہ سے آپ کو قرآن بھی عطا کردیا ہے
ایم جوناگڑھی اسی طرح ہم تیرے سامنے پہلے کی گزری ہوئی وارداتیں بیان فرما رہے ہیں اور یقیناً ہم تجھے اپنے پاس سے نصیحت عطا فرما چکے ہیں
حسین نجفی (اے رسول) ہم اسی طرح گزرے ہوئے واقعات کی کچھ خبریں آپ سے بیان کرتے ہیں اور ہم نے اپنی طرف سے آپ کو ایک نصیحت نامہ (قرآن) عطا کیا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Thus We recount unto thee some tidings of that which hath preceded; and surely We have vouchsafed unto thee from before Us an admonition.
M.M.Pickthall: Thusdo We relate unto thee (Muhammad) some tidings of that which happened of old, and We have given thee from Our presence a Reminder.
Saheeh International: Thus, [O Muhammad], We relate to you from the news of what has preceded. And We have certainly given you from Us the Qur'an.
Shakir: Thus do We relate to you (some) of the news of what has gone before; and indeed We have given to you a Reminder from Ourselves.
Yusuf Ali: Thus do We relate to thee some stories of what happened before: for We have sent thee a Message from Our own Presence.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

واضح ایت
نبی اکرمﷺ کو گذری ہوئی خبروں کے بارے میں بیان کیا گیا اور پھر اللہ بار تعالی نے اپنی طرف سے مجموعہ نصیحت قران کی شکل میں عطا کیا
علمی ایت