Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-83 ایت نمبر
| وَ مَاۤ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ یٰمُوْسٰى |
| آسان اُردو | اور (یہ کہا گیا) اے موسی ؑ! تمہیں اپنے لوگوں سے(یہاں آنے کی) جلدی کس نے کروائی؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (جب موسیٰ کوہ طور پر اپنے لوگوں سے پہلے چلے آئے تو اللہ نے ان سے کہا) موسیٰ ! تم اپنی قوم سے پہلے جلدی کیوں آگئے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور کیا چیز تمہیں اپنی قوم سے پہلے لے آئی موسیٰؑ؟ |
| احمد رضا خان | اور تو نے اپنی قوم سے کیوں جلدی کی اے موسیٰ |
| احمد علی | اور اے موسیٰ تجھے اپنی قوم سے پہلے جلدی آنے کا کیا سبب ہوا |
| فتح جالندھری | اور اے موسیٰ تم نے اپنی قوم سے (آگے چلے آنے میں) کیوں جلدی کی |
| طاہر القادری | اور اے موسٰی! تم نے اپنی قوم سے (پہلے طور پر آجانے میں) جلدی کیوں کی، |
| علامہ جوادی | اور اے موسٰی تمہیں قوم کو چھوڑ کر جلدی آنے پر کس شے نے آمادہ کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اے موسیٰ! تجھے اپنی قوم سے (غافل کرکے) کون سی چیز جلدی لے آئی؟ |
| حسین نجفی | اے موسیٰ! اپنی قوم سے پہلے کیا چیز تمہیں جلدی لے آئی؟ |
| M.Daryabadi: | And what hath made thee hasten from thy people, O Musa? |
| M.M.Pickthall: | And (it was said): What hath made thee hasten from thy folk, O Moses? |
| Saheeh International: | [Allah] said, "And what made you hasten from your people, O Moses?" |
| Shakir: | And what caused you to hasten from your people, O Musa? |
| Yusuf Ali: | (When Moses was up on the Mount, Allah said:) "What made thee hasten in advance of thy people, O Moses?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی