اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-82 ایت نمبر

وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى
آسان اُردو اور بے شک! میں واقعی معاف کرنے والا ہوں اُس انسان کے لیے جو توبہ کرتا ہے اور ایمان لاتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے پھر ہدایت پر بھی چلتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو شخص توبہ کرے، ایمان لائے، اور نیک عمل کرے، پھر سیدھے راستے پر قائم رہے تو میں اس کے لیے بہت بخشنے والا ہوں۔
ابو الاعلی مودودی البتہ جو توبہ کر لے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے، پھر سیدھا چلتا رہے، اُس کے لیے میں بہت درگزر کرنے والا ہوں
احمد رضا خان اور بیشک میں بہت بخشنے والا ہوں اسے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا پھر ہدایت پر رہا
احمد علی اور بے شک میں بڑا بخشنے والا ہوں اس کو جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھے کام کرے پھر ہدایت پر قائم رہے
فتح جالندھری اور جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک کرے پھر سیدھے رستے چلے اس کو میں بخش دینے والا ہوں
طاہر القادری اور بیشک میں بہت زیادہ بخشنے والا ہوں اس شخص کو جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیا پھر ہدایت پر (قائم) رہا،
علامہ جوادی اور میں بہت زیادہ بخشنے والا ہوں اس شخص کے لئے جو توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے اور پھر راسِ ہدایت پر ثابت قدم رہے
ایم جوناگڑھی ہاں بیشک میں انہیں بخش دینے واﻻ ہوں جو توبہ کریں ایمان ﻻئیں نیک عمل کریں اور راه راست پر بھی رہیں
حسین نجفی اور جو کوئی توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے اور پھر راہِ راست پر قائم رہے تو میں اس کو بہت ہی بخشنے والا ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: And verily I am the Most Forgiving unto whomsoever repenteth and believeth and worketh righteously, and thereafter letteth himself remain guided.
M.M.Pickthall: And lo! verily I am Forgiving toward him who repenteth and believeth and doeth good, and afterward walketh aright.
Saheeh International: But indeed, I am the Perpetual Forgiver of whoever repents and believes and does righteousness and then continues in guidance.
Shakir: And most surely I am most Forgiving to him who repents and believes and does good, then continues to follow the right direction.
Yusuf Ali: "But, without doubt, I am (also) He that forgives again and again, to those who repent, believe, and do right, who,- in fine, are ready to receive true guidance."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؑ کی کہانی کے درمیان بنی اسرائیل کو ہدایات