Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-68 ایت نمبر
| قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى |
| آسان اُردو | ہم نے کہا: نہ ڈر! بے شک! تُو ہی، تُو(اے موسی ؑ) بر تر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہم نے کہا : ڈرو نہیں، یقین رکھو تم ہی تم سربلند رہو گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے کہا "مت ڈر، تو ہی غالب رہے گا |
| احمد رضا خان | ہم نے فرمایا ڈر نہیں بیشک تو ہی غالب ہے، |
| احمد علی | ہم نے کہا ڈرو مت بیشک تو ہی غالب ہوگا |
| فتح جالندھری | ہم نے کہا خوف نہ کرو بلاشبہ تم ہی غالب ہو |
| طاہر القادری | ہم نے (موسٰی علیہ السلام سے) فرمایا: خوف مت کرو بیشک تم ہی غالب رہوگے، |
| علامہ جوادی | ہم نے کہا کہ موسٰی ڈرو نہیں تم بہرحال غالب رہنے والے ہو |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے فرمایا کچھ خوف نہ کر یقیناً تو ہی غالب اور برتر رہے گا |
| حسین نجفی | ہم نے کہا (اے موسیٰ) ڈرو نہیں بےشک تم ہی غالب رہوگے۔ |
| M.Daryabadi: | We said: fear not! verily thou! thou shalt be the superior. |
| M.M.Pickthall: | We said: Fear not! Lo! thou art the higher. |
| Saheeh International: | Allah said, "Fear not. Indeed, it is you who are superior. |
| Shakir: | We said: Fear not, surely you shall be the uppermost, |
| Yusuf Ali: | We said: "Fear not! for thou hast indeed the upper hand: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی