اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-67 ایت نمبر

فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰى
آسان اُردو پھر موسی ؑ نے اپنے دل میں ایک خوف سا محسوس کیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس پر موسیٰ کو اپنے دل میں کچھ خوف محسوس ہوا۔
ابو الاعلی مودودی اور موسیٰؑ اپنے دل میں ڈر گیا
احمد رضا خان تو اپنے جی میں موسیٰ نے خوف پایا،
احمد علی پھر موسیٰ نے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا
فتح جالندھری (اُس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا
طاہر القادری تو موسٰی (علیہ السلام) اپنے دل میں ایک چھپا ہوا خوف سا پانے لگے،
علامہ جوادی تو موسٰی نے اپنے دل میں (قوم کی گمراہی کا) خوف محسوس کیا
ایم جوناگڑھی پس موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے دل ہی دل میں ڈر محسوس کیا
حسین نجفی (یہ منظر دیکھ کر) موسیٰ نے اپنے دل میں کچھ خوف محسوس کیا۔
=========================================
M.Daryabadi: Then a kind of fear in his soul Musa felt.
M.M.Pickthall: And Moses conceived a fear in his mind
Saheeh International: And he sensed within himself apprehension, did Moses.
Shakir: So Musa conceived in his mind a fear.
Yusuf Ali: So Moses conceived in his mind a (sort of) fear.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی