Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-44 ایت نمبر
| فَقُوْلَا لَهٗ قَوْلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّهٗ یَتَذَكَّرُ اَوْ یَخْشٰى |
| آسان اُردو | پھر اُس کو نرم بات کہنا،تاکہ شاید وہ نصیحت پکڑ لے یا (اللہ کا) خوف کرے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جاکر دونوں اس سے نرمی سے بات کرنا، شاید وہ نصیحت قبول کرے، یا (اللہ سے) ڈر جائے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا، شاید کہ وہ نصیحت قبول کرے یا ڈر جائے" |
| احمد رضا خان | تو اس سے نرم بات کہنا اس امید پر کہ وہ دھیان کرے یا کچھ ڈرے |
| احمد علی | سو اس سے نرمی سے بات کرو شاید وہ نصیحت حاصل کرے یا ڈر جائے |
| فتح جالندھری | اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے |
| طاہر القادری | سو تم دونوں اس سے نرم (انداز میں) گفتگو کرنا شاید وہ نصیحت قبول کر لے یا (میرے غضب سے) ڈرنے لگے، |
| علامہ جوادی | اس سے نرمی سے بات کرنا کہ شاید وہ نصیحت قبول کرلے یا خوف زدہ ہوجائے |
| ایم جوناگڑھی | اسے نرمی سے سمجھاؤ کہ شاید وه سمجھ لے یا ڈر جائے |
| حسین نجفی | اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا کہ شاید وہ نصیحت قبول کرے یا ڈر جائے۔ |
| M.Daryabadi: | Then say to him a gentle saying; haply he may be admonished or he may fear. |
| M.M.Pickthall: | And speak unto him a gentle word, that peradventure he may heed or fear. |
| Saheeh International: | And speak to him with gentle speech that perhaps he may be reminded or fear [Allah]." |
| Shakir: | Then speak to him a gentle word haply he may mind or fear. |
| Yusuf Ali: | "But speak to him mildly; perchance he may take warning or fear (Allah)." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی