اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-122 ایت نمبر

ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى
آسان اُردو پھر اُس کے رب نے اُس کوچن (منتخب کر) لیا پھراُس پر رحم فرمایا اور اس کو ہدایت دی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر ان کے رب نے انہیں چن لیا، چنانچہ ان کی توبہ قبول فرمائی، اور انہیں ہدایت عطا فرمائی۔
ابو الاعلی مودودی پھر اُس کے رب نے اُسے برگزیدہ کیا اور اس کی توبہ قبول کر لی اور اسے ہدایت بخشی
احمد رضا خان پھر اس کے رب نے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائی اور اپنے قرب خاص کی راہ دکھائی،
احمد علی پھر اس کے رب نے اسے سرفراز کیا پھر اس کی توبہ قبول کی اور راہ دکھائی
فتح جالندھری پھر ان کے پروردگار نے ان کو نوازا تو ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی اور سیدھی راہ بتائی
طاہر القادری پھر ان کے رب نے انہیں (اپنی قربت و نبوت کے لئے) چن لیا اور ان پر (عفو و رحمت کی خاص) توجہ فرمائی اور منزلِ مقصود کی راہ دکھا دی،
علامہ جوادی پھر خدا نے انہیں چن لیا اور ان کی توبہ قبول کرلی اور انہیں راستہ پر لگادیا
ایم جوناگڑھی پھر اس کے رب نے نوازا، اس کی توبہ قبول کی اور اس کی رہنمائی کی
حسین نجفی اس کے بعد ان کے پروردگار نے انہیں برگزیدہ کیا (چنانچہ) ان کی توبہ قبول کی اور ہدایت بخشی۔
=========================================
M.Daryabadi: Thereafter his Lord accepted him, and relented toward him, and guided him.
M.M.Pickthall: Then his Lord chose him, and relented toward him, and guided him.
Saheeh International: Then his Lord chose him and turned to him in forgiveness and guided [him].
Shakir: Then his Lord chose him, so He turned to him and guided (him).
Yusuf Ali: But his Lord chose him (for His Grace): He turned to him, and gave him Guidance.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
آدم ؑ کے بارے میں