Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-112 ایت نمبر
| وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا یَخٰفُ ظُلْمًا وَّ لَا هَضْمًا |
| آسان اُردو | اور جس نے نیکیوں میں سے عمل کیا ہوگا اور وہ مومن بھی ہو گاپھر اُس کو نہ ناانصافی اور نہ ہی نقصان کا خوف ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جس نے نیک عمل کیے ہوں گے جبکہ وہ مومن بھی ہو تو اسے نہ کسی زیادتی کا اندیشہ ہوگا، نہ کسی حق تلفی کا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور کسی ظلم یا حق تلفی کا خطرہ نہ ہوگا اُس شخص کو جو نیک عمل کرے اور اِس کے ساتھ وہ مومن بھی ہو |
| احمد رضا خان | اور جو کچھ نیک کام کرے اور ہو مسلمان تو اسے نہ زیادتی کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا |
| احمد علی | اور جو نیک کام کرے گا اور وہ مومن بھی ہو تو اسے ظلم اور حق تلفی کا کوئی خوف نہیں ہو گا |
| فتح جالندھری | اور جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کو نہ ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا |
| طاہر القادری | اور جو شخص نیک عمل کرتا ہے اور وہ صاحبِ ایمان بھی ہے تو اسے نہ کسی ظلم کا خوف ہوگا اور نہ نقصان کا، |
| علامہ جوادی | اور جو نیک اعمال کرے گا اور صاحبِ ایمان ہوگا وہ نہ ظلم سے ڈرے گا اور نہ نقصان سے |
| ایم جوناگڑھی | اور جو نیک اعمال کرے اور ایمان واﻻ بھی ہو تو نہ اسے بے انصافی کا کھٹکا ہوگا نہ حق تلفی کا |
| حسین نجفی | اور جو کوئی نیک کام کرے درآنحالیکہ وہ مؤمن بھی ہو تو اسے نہ ظلم و زیادتی کا اندیشہ ہوگا اور نہ کمی و حق تلفی کا۔ |
| M.Daryabadi: | And whosoever worketh of the righteous works, and is a believer, he will not fear Wrong or begrudging |
| M.M.Pickthall: | And he who hath done some good works, being a believer, he feareth not injustice nor begrudging (of his wage). |
| Saheeh International: | But he who does of righteous deeds while he is a believer - he will neither fear injustice nor deprivation. |
| Shakir: | And whoever does good works and he is a believer, he shall have no fear of injustice nor of the withholding of his due. |
| Yusuf Ali: | But he who works deeds of righteousness, and has faith, will have no fear of harm nor of any curtailment (of what is his due). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قیامت کے دن کی بات ہے