اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-110 ایت نمبر

یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا
آسان اُردو وہ (یعنی اللہ) جانتا ہے جو کچھ ان (لوگوں) کے آگے (مستقبل میں) ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے (ماضی، گذرے ہوے زمانے میں) ہے، اور وہ (لوگ) اس بارے میں علم سے احاطہ نہیں کر سکتے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ لوگوں کی ساری اگلی پچھلی باتوں کو جانتا ہے، اور وہ اس کے علم کا احاطہ نہیں کرسکتے۔
ابو الاعلی مودودی وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دُوسروں کو اس کا پورا عِلم نہیں ہے
احمد رضا خان وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور ان کا علم اسے نہیں گھیر سکتا
احمد علی وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے اور پیچھے ہے اور ان کا علم اسے احاطہ نہیں کر سکتا
فتح جالندھری جو کچھ ان کے آگے ہے اور کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہیں کرسکتے
طاہر القادری وہ ان (سب چیزوں) کو جانتا ہے جو ان کے آگے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں اور وہ (اپنے) علم سے اس (کے علم) کا احاطہ نہیں کرسکتے،
علامہ جوادی وہ سب کے سامنے اور پیچھے کے حالات سے باخبر ہے اور کسی کا علم اس کی ذات کو محیط نہیں ہے
ایم جوناگڑھی جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا
حسین نجفی جو کچھ لوگوں کے آگے ہے (آنے والے حالات) اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے (گزرے ہوئے واقعات) وہ سب کچھ جانتا ہے مگر لوگ اپنے علم سے اس کا احاطہ نہیں کر سکتے۔
=========================================
M.Daryabadi: He knoweth that which is before them and that which is behind them, and they, encompass it not with their knowledge.
M.M.Pickthall: He knoweth (all) that is before them and (all) that is behind them, while they cannot compass it in knowledge.
Saheeh International: Allah knows what is [presently] before them and what will be after them, but they do not encompass it in knowledge.
Shakir: He knows what is before them and what is behind them, while they do not comprehend it in knowledge.
Yusuf Ali: He knows what (appears to His creatures as) before or after or behind them: but they shall not compass it with their knowledge.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قیامت کے دن کی بات ہے
٭(یعنی لوگ اپنے خیالات، مفروضوں، اور علم کی وجہ سے اس حقیقت کو نہیں جان سکتے کہ اللہ کس کو، اگر دی، تو شفاعت کی اجازت دے گا،
چنانچہ لوگوں کو صرف اپنے باری تعالی سے ہی رجوع کرنا چاہیے اور اللہ باری تعالی کے سوا کسی ہستی کو بھی اپنا بچانے والا، نہیں سمجھنا چاہیے)