Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-103 ایت نمبر
| یَّتَخَافَتُوْنَ بَیْنَهُمْ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا عَشْرًا |
| آسان اُردو | (مجرمین)آپس میں کھسر پھسر کر رہے ہوں گے: (کہ) نہیں کیا تم نے آرام ماسوائے دس دن |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | آپس میں سرگوشیاں کر رہے ہوں گے کہ تم (قبروں میں یا دنیا میں) دس دن سے زیادہ نہیں ٹھہرے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آپس میں چپکے چپکے کہیں گے کہ دُنیا میں مشکل ہی سے تم نے کوئی دس دن گزارے ہوں گے |
| احمد رضا خان | آپس میں چپکے چپکے کہتے ہوں گے کہ تم دنیا میں نہ رہے مگر دس رات |
| احمد علی | چپکے چپکے آپس میں باتیں کہتے ہوں گے کہ تم صرف دس دن ٹھیرے ہو |
| فتح جالندھری | (تو) وہ آپس میں آہستہ آہستہ کہیں گے کہ تم (دنیا میں) صرف دس ہی دن رہے ہو |
| طاہر القادری | آپس میں چپکے چپکے باتیں کرتے ہوں گے کہ تم دنیا میں مشکل سے دس دن ہی ٹھہرے ہوگے، |
| علامہ جوادی | یہ سب آپس میں یہ بات کررہے ہوں گے کہ ہم دنیا میں صرف دس ہی دن تو رہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | وه آپس میں چپکے چپکے کہہ رہے ہوں گے کہ ہم تو (دنیا میں) صرف دس دن ہی رہے |
| حسین نجفی | وہ آپس میں چپکے چپکے کہیں گے کہ تم (دنیا و برزخ میں) کوئی دس دن ہی رہے ہوگے۔ |
| M.Daryabadi: | Mutterin among themselves: ye tarried not save ten days. |
| M.M.Pickthall: | Murmuring among themselves: Ye have tarried but ten (days). |
| Saheeh International: | They will murmur among themselves, "You remained not but ten [days in the world]." |
| Shakir: | They shall consult together secretly: You did tarry but ten (centuries). |
| Yusuf Ali: | In whispers will they consult each other: "Yet tarried not longer than ten (Days); |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوم قیامت کی تشریح