اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 2-پارہ نمبر                   The Cow-2 سورت البقرۃ Ayah No-183 ایت نمبر

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ
آسان اُردو ائے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں ، جیسے کہ فرض کئے گئے تھے ان (لوگوں) پر جو تم سے پہلے تھے ، کہ شاید تم تقوی کرو؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کردیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تمہارے اندر تقوی پیدا ہو
ابو الاعلی مودودی اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم پر روزے فرض کر دیے گئے، جس طرح تم سے پہلے انبیا کے پیروؤں پر فرض کیے گئے تھے اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہوگی
احمد رضا خان اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے، ف۳۲۵)
احمد علی اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار ہو جاؤ
فتح جالندھری مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو
طاہر القادری اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ،
علامہ جوادی صاحبانِ ایمان تمہارے اوپر روزے اسی طرح لکھ دیئے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلے والوںپر لکھے گئے تھے شایدتم اسی طرح متقی بن جاؤ
ایم جوناگڑھی اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو
حسین نجفی اے ایمان والو! روزہ اس طرح تم پر لکھ دیا گیا ہے (فرض کر دیا گیا ہے) جس طرح تم سے پہلے والوں پر لکھ دیا گیا تھا۔ تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔
=========================================
M.Daryabadi: O ye who believe! prescribed unto you is fasting even as it was prescribed unto those before you, that haply ye may fear God.
M.M.Pickthall: O ye who believe! Fasting is prescribed for you, even as it was prescribed for those before you, that ye may ward off evil);
Saheeh International: O you who have believed, decreed upon you is fasting as it was decreed upon those before you that you may become righteous -
Shakir: O you who believe! fasting is prescribed for you, as it was prescribed for those before you, so that you may guard (against evil).
Yusuf Ali: O ye who believe! Fasting is prescribed to you as it was prescribed to those before you, that ye may (learn) self-restraint,-
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت
روزے کے بارے میں
خطاب ایمان والوں کو۔ روزے پہلے والے لوگوں پر بھی فرض کیے گئے تھے۔ روزے کا مقصد تقوی حاصل کرنا ہے