اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 2-پارہ نمبر                   The Cow-2 سورت البقرۃ Ayah No-161 ایت نمبر

اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَیْهِمْ لَعْنَةُ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَۙ
آسان اُردو بے شک! جو (توبہ ، اصلاح اور ہدایت کو واضح کرنے سے) کفر(انکار) کرتے ہیں اور وہ (اس حالت میں ہی) مر جاتے ہیں اور وہ کافر(انکاری) ہوتے ہیں؛ یہی ہیں، اُن پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی اجتماعی (اکھٹی) لعنت ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا اور کافر ہونے کی حالت ہی میں مرے، ان پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور سارے انسانوں کی لعنت ہے
ابو الاعلی مودودی جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا اور کفر کی حالت ہی میں جان دی، ان پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے
احمد رضا خان بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور کافر ہی مرے ان پر لعنت ہے اللہ اور فرشتوں اور آدمیوں سب کی،
احمد علی بے شک جنہوں نے انکار کیا اور انکار ہی کی حالت میں مر بھی گئے تو ان پر الله کی لعنت ہے اور فرشتوں اور سب لوگوں کی بھی
فتح جالندھری جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ایسوں پر خدا کی اور فرشتوں اور لوگوں کی سب کی لعنت
طاہر القادری بیشک جنہوں نے (حق کو چھپا کر) کفر کیا اور اس حال میں مرے کہ وہ کافر ہی تھے ان پر اﷲ کی اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہے،
علامہ جوادی جو لوگ کافرہوگئے اور اسی حالاُ کفر میں مر گئے ان پر اللہ ملائکہ اور تمام انسانوں کی لعنت ہے
ایم جوناگڑھی یقیناً جو کفار اپنے کفر میں ہی مرجائیں، ان پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے
حسین نجفی بلاشبہ جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور پھر اسی کفر کی حالت میں مر گئے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily those who disbelieve, and die while they are infidels, these it is on whom shall be the curse of Allah and the angels and mankind all.
M.M.Pickthall: Lo! those who disbelieve, and die while they are disbelievers; on them is the curse of Allah and of angels and of men combined.
Saheeh International: Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - upon them will be the curse of Allah and of the angels and the people, all together,
Shakir: Surely those who disbelieve and die while they are disbelievers, these it is on whom is the curse of Allah and the angels and men all;
Yusuf Ali: Those who reject Faith, and die rejecting,- on them is Allah's curse, and the curse of angels, and of all mankind;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
اللہ کی طرف سے دی گئی کتاب ہدایت کا علم چھپانے والوں کے لیے
ایسے لوگ اگر یہ تین کام (توبہ، اصلاح، اور بیان) نہیں کریں گے اور اس کے انکاری ہی مر جائیں گے تو ان پر ان سب کی لعنت ہے