Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-77 ایت نمبر
| اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ |
| آسان اُردو | کیا تم نے اُس کو دیکھا جو ہماری آیات سے تو کفر(انکار) کرتا ہے اور کہتا ہے: واقعی مجھے دولت اور اولاد دی جائے گی؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جس نے ہماری آیتوں کو ماننے سے انکار کیا، اور یہ کہا ہے کہ : مجھے مال اور اولاد (آخرت میں بھی) ضرور ملیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر تو نے دیکھا اُس شخص کو جو ہماری آیات کو ماننے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو مال اور اولاد سے نوازا ہی جاتا رہوں گا؟ |
| احمد رضا خان | تو کیا تم نے اسے دیکھا جو ہماری آیتوں سے منکر ہوا اور کہتا ہے مجھے ضرو ر مال و اولاد ملیں گے |
| احمد علی | کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہتا ہے کہ مجھے ضرور مال اور اولاد ملے گی |
| فتح جالندھری | بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا کہ (اگر میں ازسرنو زندہ ہوا بھی تو یہی) مال اور اولاد مجھے (وہاں) ملے گا |
| طاہر القادری | کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا: مجھے (قیامت کے روز بھی اسی طرح) مال و اولاد ضرور دیئے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | کیا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا ہے جس نے ہماری آیات کا انکار کیا اور یہ کہنے لگا کہ ہمیں قیامت میں بھی مال اور اولاد سے نوازا جائے گا |
| ایم جوناگڑھی | کیا تو نے اسے بھی دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہا کہ مجھے تو مال واوﻻد ضرور ہی دی جائے گی |
| حسین نجفی | کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے مال ضرور دیا جائے گا اور اولاد بھی۔ |
| M.Daryabadi: | Hast thou observed him who disbelieveth in Our signs and saith: surely I shall be vouchsafed riches and children. |
| M.M.Pickthall: | Hast thou seen him who disbelieveth in Our revelations and saith: Assuredly I shall be given wealth and children? |
| Saheeh International: | Then, have you seen he who disbelieved in Our verses and said, "I will surely be given wealth and children [in the next life]?" |
| Shakir: | Have you, then, seen him who disbelieves in Our communications and says: I shall certainly be given wealth and children? |
| Yusuf Ali: | Hast thou then seen the (sort of) man who rejects Our Signs, yet says: "I shall certainly be given wealth and children?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط