اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-37 ایت نمبر

فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
آسان اُردو پھراُن (لوگوں) میں سے (مختلف) گروہوں نے آپس میں اختلاف کر لیا: پس ان کے لیے جو (حضرت عیسی ؑ کے بارے میں سچی بات سے)کفر کرتے ہیں ایک عظیم (خوفناک) دن کودیکھنے کا افسوس کریں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر بھی ان میں سے مختلف گروہوں نے اختلاف ڈال دیا ہے، چنانچہ جس دن یہ ایک زبردست دن کا مشاہدہ کریں گے، اس دن ان کی بڑی تباہی ہوگی جنہوں نے کفر کا ارتکاب کیا ہے۔
ابو الاعلی مودودی مگر پھر مختلف گروہ باہم اختلاف کرنے لگے سو جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا
احمد رضا خان پھر جماعتیں آپس میں مختلف ہوگئیں تو خرابی ہے، کافروں کے لیے ایک بڑے دن کی حاضری سے
احمد علی پھر جماعتیں آپس میں مختلف ہو گئیں سوکافروں کے لیے ایک بڑے دن کے آنے سے خرابی ہے
فتح جالندھری پھر (اہل کتاب کے) فرقوں نے باہم اختلاف کیا۔ سو جو لوگ کافر ہوئے ہیں ان کو بڑے دن (یعنی قیامت کے روز) حاضر ہونے سے خرابی ہے
طاہر القادری پھر ان کے فرقے آپس میں اختلاف کرنے لگے، پس کافروں کے لئے (قیامت کے) بڑے دن کی حاضری سے تباہی ہے،
علامہ جوادی پھر مختلف گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا اور ویل ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے کفر اختیار کیا اور انہیں بڑے سخت دن کا سامنا کرنا ہوگا
ایم جوناگڑھی پھر یہ فرقے آپس میں اختلاف کرنے لگے، پس کافروں کے لئے ویل ہے ایک بڑے (سخت) دن کی حاضری سے
حسین نجفی پھر مختلف گروہ آپ کے بارے میں اختلاف کرنے لگے تو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے ہلاکت ہے جب وہ ایک بہت بڑے سخت دن کا سامنا کریں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then the sects have differed among themselves; so woe to those who disbelieve in the witness of a Day Mighty!
M.M.Pickthall: The sects among them differ: but woe unto the disbelievers from the meeting of an awful Day.
Saheeh International: Then the factions differed [concerning Jesus] from among them, so woe to those who disbelieved - from the scene of a tremendous Day.
Shakir: But parties from among them disagreed with each other, so woe to those who disbelieve, because of presence on a great day.
Yusuf Ali: But the sects differ among themselves: and woe to the unbelievers because of the (coming) Judgment of a Momentous Day!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
عیسی ؑ کے بارے میں