اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-34 ایت نمبر

ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ
آسان اُردو یہ عیسی ابن مریمؐ تھا. (یہ) ایک سچی بات ہے جس میں وہ(لوگ) شک کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ ہیں عیسیٰ بن مریم ! ان (کی حقیقت) کے بارے میں سچی بات یہ ہے جس میں لوگ جھگڑ رہے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی یہ ہے عیسٰی ابن مریم اور یہ ہے اُس کے بارے میں وہ سچی بات جس میں لوگ شک کر رہے ہیں
احمد رضا خان یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا سچی بات جس میں شک کرتے ہیں
احمد علی یہ عیسیٰ مریم کا بیٹا ہے سچی بات جس میں وہ جھگڑ رہے ہیں
فتح جالندھری یہ مریم کے بیٹے عیسیٰ ہیں (اور یہ) سچی بات ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں
طاہر القادری یہ مریم (علیہا السلام) کے بیٹے عیسٰی (علیہ السلام) ہیں، (یہی) سچی بات ہے جس میں یہ لوگ شک کرتے ہیں،
علامہ جوادی یہ ہے عیسٰی بن مریم کے بارے میں قول حق جس میں یہ لوگ شک کررہے تھے
ایم جوناگڑھی یہ ہے صحیح واقعہ عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کا، یہی ہے وه حق بات جس میں لوگ شک وشبہ میں مبتلا ہیں
حسین نجفی یہ ہے عیسیٰ بن مریم (اور یہ ہے) اس کے بارے میں وہ سچی بات جس میں لوگ شک کرتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Such is 'lsa, son of Maryam: this Is the word of truth wherein they are doubting.
M.M.Pickthall: Such was Jesus, son of Mary: (this is) a statement of the truth concerning which they doubt.
Saheeh International: That is Jesus, the son of Mary - the word of truth about which they are in dispute.
Shakir: Such is Isa, son of Marium; (this is) the saying of truth about which they dispute.
Yusuf Ali: Such (was) Jesus the son of Mary: (it is) a statement of truth, about which they (vainly) dispute.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مریم ؑ کے بارے میں
عیسی ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت