اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-22 ایت نمبر

فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا
آسان اُردو پس وہ (مریم ؐ) اُس (روح) سے حاملہ ہو گئی،اور وہ اس (روح) کے ساتھ ایک دور جگہ پرچلی گئی۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر ہوا یہ کہ مریم کو اس بچے کا حمل ٹھہر گیا (اور جب ولادت کا وقت قریب آیا) تو وہ اس کو لے کر لوگوں سے الگ ایک دور مقام پر چلی گئیں۔
ابو الاعلی مودودی مریم کو اس بچے کا حمل رہ گیا اور وہ اس حمل کو لیے ہوئے ایک دُور کے مقام پر چلی گئی
احمد رضا خان اب مریم نے اسے پیٹ میں لیا پھر اسے لیے ہوئے ایک دور جگہ چلی گئی
احمد علی پھر اس (بچہ کے ساتھ) حاملہ ہوئی پھر اسے لے کر کسی دور جگہ میں چلی گئی
فتح جالندھری تو وہ اس (بچّے) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں اور اسے لے کر ایک دور جگہ چلی گئیں
طاہر القادری پس مریم نے اسے پیٹ میں لے لیا اور (آبادی سے) الگ ہوکر دور ایک مقام پر جا بیٹھیں،
علامہ جوادی پھر وہ حاملہ ہوگئیں اور لوگوں سے دور ایک جگہ چلی گئیں
ایم جوناگڑھی پس وه حمل سے ہو گئیں اوراسی وجہ سے وه یکسو ہو کر ایک دور کی جگہ چلی گئیں
حسین نجفی پس وہ اس (لڑکے) کے ساتھ حاملہ ہوگئی پھر وہ اس حمل کو لئے ہوئے دور جگہ چلی گئی۔
=========================================
M.Daryabadi: Then she conceived him, and she retired with him to a place far-off.
M.M.Pickthall: And she, conceived him, and she withdrew with him to a place.
Saheeh International: So she conceived him, and she withdrew with him to a remote place.
Shakir: So she conceived him; then withdrew herself with him to a remote place.
Yusuf Ali: So she conceived him, and she retired with him to a remote place.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مریم ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت
اللہ کی ارسال کردہ روح جو مکمل بشر کی صررت میں تھی اور مریم ؑ کے مکالمے