اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-14 ایت نمبر

وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَیْهِ وَ لَمْ یَكُنْ جَبَّارًا عَصِیًّا
آسان اُردو اور اپنے والدین سے نیکی کرنے والا اور وہ ظالم(سرکش) نافرمان نہیں تھا۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اپنے والدین کے خدمت گزار ! نہ وہ سرکش تھے، نہ نافرمان۔
ابو الاعلی مودودی اور اپنے والدین کا حق شناس تھا وہ جبّار نہ تھا اور نہ نافرمان
احمد رضا خان اور اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کرنے والا تھا زبردست و نافرمان نہ تھا
احمد علی اور اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا اور سرکش نافرمان نہ تھا
فتح جالندھری اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے
طاہر القادری اور اپنے ماں باپ کے ساتھ بڑی نیکی (اور خدمت) سے پیش آنے والے (تھے) اور (عام لڑکوں کی طرح) ہرگز سرکش و نافرمان نہ تھے،
علامہ جوادی اور اپنے ماں باپ کے حق میں نیک برتاؤ کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے
ایم جوناگڑھی اور اپنے ماں باپ سے نیک سلوک کرنے واﻻ تھا وه سرکش اور گناه گار نہ تھا
حسین نجفی اور ہم نے خاص اپنے پاس سے (اسے) رحمدلی اور پاکیزگی عطا کی اور وہ پرہیزگار تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: And duteous unto his parents, and Was not high-handed rebel.
M.M.Pickthall: And dutiful toward his parents. And he was not arrogant, rebellious.
Saheeh International: And dutiful to his parents, and he was not a disobedient tyrant.
Shakir: And dutiful to his parents, and he was not insolent, disobedient.
Yusuf Ali: And kind to his parents, and he was not overbearing or rebellious.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یحیی ؑ کے بارے میں ہے
تاریخی اور علمی ایت