Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-75 ایت نمبر
| قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا |
| آسان اُردو | اُس (اللہ کے بندے) نے کہا: کیا میں نے تمہیں (اے موسی ؑ) نہیں کہا تھا کہ بے شک! تم میرے ساتھ صبر نہیں کر سکو گے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا : کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ رہنے پر صبر نہیں کرسکیں گے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس نے کہا " میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتے؟" |
| احمد رضا خان | کہا میں نے آپ سے نہ کہا تھا کہ آپ ہرگز میرے ساتھ نہ ٹھہرسکیں گے |
| احمد علی | کہا کیا میں نے تجھے نہیں کہا تھا کہ تو میرے ساتھ صبر نہیں کر سکے گا |
| فتح جالندھری | (خضر نے) کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں کرسکو گے |
| طاہر القادری | (خضرعلیہ السلام نے) کہا: کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کر ہرگز صبر نہ کر سکیں گے، |
| علامہ جوادی | بندہ صالح نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہیں کرسکتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | وه کہنے لگے کہ میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ہمراه ره کر ہرگز صبر نہیں کر سکتے |
| حسین نجفی | خضر (ع) نے کہا کیا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر سکیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | He said: said I not unto thee that thou wouldst by no means be able to have with me patience? |
| M.M.Pickthall: | He said: Did I not tell thee that thou couldst not bear with me? |
| Saheeh International: | [Al-Khidh r] said, "Did I not tell you that with me you would never be able to have patience?" |
| Shakir: | He said: Did I not say to you that you will not be able to have patience with me? |
| Yusuf Ali: | He answered: "Did I not tell thee that thou canst have no patience with me?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط