Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-90 ایت نمبر
| وَ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْاَرْضِ یَنْۢبُوْعًاۙ |
| آسان اُردو | اور وہ (لوگ) کہتے ہیں: کہ ہم آپؐ پر ہر گز ایمان نہیں لائیں گے حتی کہ آپؐ ہمارے لئے زمین سے ایک چشمہ جاری کر دیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کہتے ہیں کہ : ہم تم پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک تم زمین کو پھاڑ کر ہمارے لیے ایک چشمہ نہ نکال دو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور انہوں نے کہا "ہم تیر ی بات نہ مانیں گے جب تک کہ تو ہمارے لیے زمین کو پھاڑ کر ایک چشمہ جاری نہ کر دے |
| احمد رضا خان | اور بولے کہ ہم تم پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ تم ہمارے لیے زمین سے کوئی چشمہ بہا دو |
| احمد علی | اور کہا ہم تمہیں ہرگز نہ مانیں گے یہاں تک کہ تو ہمارے لیے زمین میں سے کوئی چشمہ جاری کر دے |
| فتح جالندھری | اور کہنے لگے کہ ہم تم پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ (عجیب وغریب باتیں نہ دکھاؤ یعنی یا تو) ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری کردو |
| طاہر القادری | اور وہ (کفّارِ مکّہ) کہتے ہیں کہ ہم آپ پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ آپ ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری کر دیں، |
| علامہ جوادی | اور ان لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ ہم تم پر ایمان نہ لائیں گے جب تک ہمارے لئے زمین سے چشمہ نہ جاری کردو |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے کہا کہ ہم آپ پر ہرگز ایمان ﻻنے کے نہیں تاوقتیکہ آپ ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری نہ کردیں |
| حسین نجفی | اور انہوں نے کہا ہم اس وقت تک آپ کی بات نہیں مانیں گے جب تک آپ یہ کام کرکے نہ دکھا دیں (مثلاً) ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری کریں۔ |
| M.Daryabadi: | And they say: we shall by no means believe in thee until thou causest for us to gush forth from the earth a foun tain. |
| M.M.Pickthall: | And they say: We will not put faith in thee till thou cause a spring to gush forth from the earth for us; |
| Saheeh International: | And they say, "We will not believe you until you break open for us from the ground a spring. |
| Shakir: | And they say: We will by no means believe in you until you cause a fountain to gush forth from the earth for us. |
| Yusuf Ali: | They say: "We shall not believe in thee, until thou cause a spring to gush forth for us from the earth, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قران کو نہ ماننے کے بارے
تاریخی ایت
لوگوں نے آپؐ سے کیا کیا چیزیں مانگئیں