اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر          The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  Ayah No-49 ایت نمبر

وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِیْدًا
آسان اُردو اوروہ (مشرکین، ظالمین) کہتے ہیں: جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ (خاک)ہوں گے کیا بے شک واقعی ہم دوبارہ نئی تخلیق میں (زندہ) اُٹھائے جائیں گے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یہ کہتے ہیں کہ : کیا جب ہمارا وجود ہڈیوں میں تبدیل ہو کر چورا چورا ہوجائے گا تو بھلا کیا اس وقت ہمیں نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھایا جائے گا ؟
ابو الاعلی مودودی وہ کہتے ہیں "جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے؟"
احمد رضا خان اور بولے کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے کیا سچ مچ نئے بن کر اٹھیں گے
احمد علی اور کہتے ہیں کیا جب ہم ہڈیاں اور چورا ہو جائیں گے پھر نئے بن کر اٹھیں گے
فتح جالندھری اور کہتے ہیں کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیوں اور چُور چُور ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہو کر اُٹھیں گے
طاہر القادری اور کہتے ہیں: جب ہم (مَر کر بوسیدہ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہمیں اَز سرِ نو پیدا کر کے اٹھایا جائے گا،
علامہ جوادی اور یہ کہتے ہیں کہ جب ہم ہڈی اور خاک ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ نئی مخلوق بناکر اٹھائے جائیں گے
ایم جوناگڑھی انہوں نے کہا کیا جب ہم ہڈیاں اور (مٹی ہو کر) ریزه ریزه ہوجائیں گے تو کیا ہم ازسرنو پیدا کر کے پھر دوباره اٹھا کر کھڑے کر دیئے جائیں گے
حسین نجفی اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم (مر کر) ہڈیاں اور چُورا ہو جائیں گے تو کیا از سرِ نو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے؟
=========================================
M.Daryabadi: And they say: when we shall have become bones and fragments, shall we in sooth be raised as a new creation?
M.M.Pickthall: And they say: When we are bones and fragments, shall we, forsooth, be raised up as a new creation?
Saheeh International: And they say, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected as a new creation?"
Shakir: And they say: What! when we shall have become bones and decayed particles, shall we then certainly be raised up, being a new creation?
Yusuf Ali: They say: "What! when we are reduced to bones and dust, should we really be raised up (to be) a new creation?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
مشرکین کے بارے میں