Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-27 ایت نمبر
| اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ١ؕ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا |
| آسان اُردو | بے شک! عیاشی (فضول خرچی)کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کے لیے تو ایک کافر (ناشکرا، منکر) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین جانو کہ جو لوگ بےہودہ کاموں میں مال اڑاتے ہیں، وہ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے |
| احمد رضا خان | بیشک اڑانے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے |
| احمد علی | بے شک بیجا خرچ کرنے والے شیطانو ں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا ناشکر گزار ہے |
| فتح جالندھری | کہ فضول خرچی کرنے والے تو شیطان کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار (کی نعمتوں) کا کفر ان کرنے والا (یعنی ناشکرا) ہے |
| طاہر القادری | بیشک فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے، |
| علامہ جوادی | اسراف کرنے والے شیاطین کے بھائی بند ہیں اور شیطان تو اپنے پروردگار کا بہت بڑا انکار کرنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | بیجا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے |
| حسین نجفی | بے شک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی بند ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily the squanderers are ever the brethren of the Satans, and the satan is ever unto his Lord ungrateful. |
| M.M.Pickthall: | Lo! the squanderers were ever brothers of the devils, and the devil was ever an ingrate to his Lord. |
| Saheeh International: | Indeed, the wasteful are brothers of the devils, and ever has Satan been to his Lord ungrateful. |
| Shakir: | Surely the squanderers are the fellows of the Shaitans and the Shaitan is ever ungrateful to his Lord. |
| Yusuf Ali: | Verily spendthrifts are brothers of the Evil Ones; and the Evil One is to his Lord (himself) ungrateful. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت