Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-26 ایت نمبر
| وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا |
| آسان اُردو | اور قرابت دار(قریبی رشتہ دار) اور ضرورت مند (مسکین، غریب)اور مسافر کو اُن کا حق دیا کرو.اور (اپنی دولت کو) عیاشی میں نہ اُڑاؤ۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور رشتہ دار کو اس کا حق دو ، اور مسکین اور مسافر کو (ان کا حق) اور اپنے مال کو بےہودہ کاموں میں نہ اڑاؤ |
| ابو الاعلی مودودی | رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق فضول خرچی نہ کرو |
| احمد رضا خان | اور رشتہ داروں کو ان کا حق دے اور مسکین اور مسافر کو اور فضول نہ اڑا |
| احمد علی | اور رشتہ دار اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق دے دو اور مال کو بے جا خرچ نہ کرو |
| فتح جالندھری | اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو۔ اور فضول خرچی سے مال نہ اُڑاؤ |
| طاہر القادری | اور قرابت داروں کو ان کا حق ادا کرو اور محتاجوں اور مسافروں کو بھی (دو) اور (اپنا مال) فضول خرچی سے مت اڑاؤ، |
| علامہ جوادی | اور دیکھو قرابتداروں کو اور مسکین کو اور مسافر غربت زدہ کو اس کا حق دے دو اور خبردار اسراف سے کام نہ لینا |
| ایم جوناگڑھی | اور رشتے داروں کا اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتے رہو اور اسراف اور بیجا خرچ سے بچو |
| حسین نجفی | اور (دیکھو) قریبی رشتہ دار کو اس کا حق دے دو اور مسکین و مسافر کو بھی اور (خبردار) فضول خرچی نہ کرو۔ |
| M.Daryabadi: | And give thou to the kinsman his due, and also unto the needy and the wayfarer; and squander not in squandering. |
| M.M.Pickthall: | Give the kinsman his due, and the needy, and the wayfarer, and squander not (thy wealth) in wantonness. |
| Saheeh International: | And give the relative his right, and [also] the poor and the traveler, and do not spend wastefully. |
| Shakir: | And give to the near of kin his due and (to) the needy and the wayfarer, and do not squander wastefully. |
| Yusuf Ali: | And render to the kindred their due rights, as (also) to those in want, and to the wayfarer: But squander not (your wealth) in the manner of a spendthrift. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے