Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-54 ایت نمبر
| ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ |
| آسان اُردو | پھر جب وہ تکلیف کو تم سے دور کر دیتا ہے، تب! تم میں سے ایک فریق (ٹولہ) اپنے رب سے شرک کرتا ہے، |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس کے بعد جب وہ تم سے تکلیف دور کردیتا ہے تو تم میں سے ایک گروہ اچانک اپنے پروردگار کے ساتھ شرک شروع کردیتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر جب اللہ اس وقت کو ٹال دیتا ہے تو یکا یک تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو (اس مہربانی کے شکریے میں) شریک کرنے لگتا ہے |
| احمد رضا خان | پھر جب وہ تم سے برائی ٹال دیتا ہے تو تم میں ایک گروہ اپنے رب کا شریک ٹھہرانے لگتا ہے، ) |
| احمد علی | پھر جب تم سے تکلیف دور کر دیتا ہےتو فوراً تم میں سے ایک جماعت اپنے رب کے ساتھ شریک بنانے لگتی ہے |
| فتح جالندھری | پھر جب وہ تم سے تکلیف کو دور کردیتا ہے تو کچھ لوگ تم میں سے خدا کے ساتھ شریک کرنے لگتے ہیں |
| طاہر القادری | پھر جب اللہ اس تکلیف کو تم سے دور فرما دیتا ہے تو تم میں سے ایک گروہ اس وقت اپنے رب سے شرک کرنے لگتا ہے، |
| علامہ جوادی | اور جب وہ تکلیف کو دور کردیتاہے تو تم میں سے ایک گروہ اپنے پروردگار کا شریک بنانے لگتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور جہاں اس نے وه مصیبت تم سے دفع کر دی تم میں سے کچھ لوگ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگ جاتے ہیں |
| حسین نجفی | پھر جب وہ تکلیف کو دور کر دیتا ہے تو ایک دم تم میں سے ایک گروہ اپنے پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Then when He removeth the distress from you, forthwith a party of you with their Lord associate. |
| M.M.Pickthall: | And afterward, when He hath rid you of the misfortune, behold! a set of you attribute partners to their Lord, |
| Saheeh International: | Then when He removes the adversity from you, at once a party of you associates others with their Lord |
| Shakir: | Yet when He removes the evil from you, lo! a party of you associate others with their Lord; |
| Yusuf Ali: | Yet, when He removes the distress from you, behold! some of you turn to other gods to join with their Lord- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
انسانی فطرت
اللہ تکلیف دور کر دے تو انسان بجاے اس کے کہ اللہ کا شکر ادا کرے وہ شرک کرنا شروع کر دیتا ہے