Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-50 ایت نمبر
| یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ (فرشتے) اپنے اوپر سے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور وہ (فرشتے)کرتے ہیں جو اُن کو حکم دیا جاتا ہے. |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ اپنے اس پروردگار سے ڈرتے ہیں جو ان کے اوپر ہے اور وہی کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اپنے رب سے جو اُن کے اوپر ہے، ڈرتے ہیں اور جو کچھ حکم دیا جاتا ہے اسی کے مطابق کام کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم ہو، |
| احمد علی | وہ اپنے بالادست رب سے ڈرتے ہیں اور انہیں جو حکم دیا جاتا ہے وہ بجا لاتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور اپنے پروردگار سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہیں اور جو ان کو ارشاد ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں |
| طاہر القادری | وہ اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے رہتے ہیں اور جو حکم انہیں دیا جاتا ہے (اسے) بجا لاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | یہ سب اپنے پروردگار کی برتری اور عظمت سے خوفزدہ ہیں اور اسی کے امر کے مطابق کام کررہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، کپکپاتے رہتے ہیں اور جو حکم مل جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں |
| حسین نجفی | وہ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں جو ان پر بالادست ہے اور انہیں جو کچھ حکم دیا جاتا ہے وہ وہی کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | They fear their Lord above them and do that which they are commanded. |
| M.M.Pickthall: | They fear their Lord above them, and do what they are bidden. |
| Saheeh International: | They fear their Lord above them, and they do what they are commanded. |
| Shakir: | They fear their Lord above them and do what they are commanded. |
| Yusuf Ali: | They all revere their Lord, high above them, and they do all that they are commanded. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی طاقت
فرشتوں کے متعلق