اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              The Bee-16 سورت النحل         Ayah No-29 ایت نمبر

فَادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ
آسان اُردو پھر جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ (اور)اس میں ہمیشہ رہو. پھر واقعی تکبر کرنے والوں۔(مشرکوں) کا ٹھکانا برا ہو گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا اب ہمیشہ جہنم میں رہنے کے لیے اس کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ، کیونکہ تکبر کرنے والوں کا یہی برا ٹھکانا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں گھس جاؤ وہیں تم کو ہمیشہ رہنا ہے" پس حقیقت یہ ہے کہ بڑا ہی برا ٹھکانہ ہے متکبروں کے لیے
احمد رضا خان اب جہنم کے دروازوں میں جاؤ کہ ہمیشہ اس میں رہو، تو کیا ہی برا ٹھکانا مغروروں کا،
احمد علی سو دوزخ کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ رہو پس متکبرین کا کیا ہی برا ٹھکانہ ہے
فتح جالندھری سو دوزخ کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ۔ ہمیشہ اس میں رہو گے۔ اب تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے
طاہر القادری پس تم دوزخ کے دروازوں سے داخل ہو جاؤ، تم اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو، سو تکبّر کرنے والوں کا کیا ہی برا ٹھکانا ہے،
علامہ جوادی جاؤ اب جہنمّ کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اور ہمیشہ وہیں رہو کہ متکبرین کا ٹھکانا بہت برا ہوتا ہے
ایم جوناگڑھی پس اب تو ہمیشگی کے طور پر تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ، پس کیا ہی برا ٹھکانا ہے غرور کرنے والوں کا
حسین نجفی پس اب جہنم کے دروازوں میں سے (جہنم میں) داخل ہو جاؤ اب تمہیں ہمیشہ کے لئے اسی میں رہنا ہے پس کیا ہی برا ٹھکانہ ہے تکبر کرنے والوں کا۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore enter the portals of Hell as abiders therein. Vile is the abode of the arrogant
M.M.Pickthall: So enter the gates of hell, to dwell therein for ever. Woeful indeed will be the lodging of the arrogant.
Saheeh International: So enter the gates of Hell to abide eternally therein, and how wretched is the residence of the arrogant.
Shakir: Therefore enter the gates of hell, to abide therein; so certainly evil is the dwelling place of the proud.
Yusuf Ali: "So enter the gates of Hell, to dwell therein. Thus evil indeed is the abode of the arrogant."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اگر پچھلی ایات کو تسلسل سے پڑھا جاے تو وہ لوگ جو اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں وہ مشرک، کافر،اللہ کی
نازل کردہ کتاب کو پہلوں کے قصے کہانیاں کہنے والے اپنے اپ پر ظلم کرنے والے، اب اس ایت میں ان کا انجام بھی آ گیا