Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-18 ایت نمبر
| وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ |
| آسان اُردو | اور اگر تم (انسان چاہو کہ)اللہ کی نعمتوں کو گنو تو تم اُن کو گن نہیں سکتے ہو. بے شک اللہ! واقعی معاف کرنے والا(غفور) درگزر کرنے والا(رحیم) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو، تو انہیں شمار نہیں کرسکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے، حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی درگزر کرنے والا اور رحیم ہے |
| احمد رضا خان | اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہ کرسکو گے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے |
| احمد علی | اور اگر تم الله کی نعمتو ں کو گننے لگو تو ان کا شمار نہیں کر سکو گےبے شک الله بخشنے والا مہربان ہے |
| فتح جالندھری | اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے |
| طاہر القادری | اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو انہیں پورا شمار نہ کر سکو گے، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے، |
| علامہ جوادی | اور تم اللہ کی نعمتوں کو شمار بھی کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے ہو بیشک اللہ بڑا مہربان اور بخشنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے واﻻ مہربان ہے |
| حسین نجفی | اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے بےشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And if ye would count the favours of Allah ye could not compute them verily Allah is Forgiving, Merciful. |
| M.M.Pickthall: | And if ye would count the favour of Allah ye cannot reckon it. Lo! Allah is indeed Forgiving, Merciful. |
| Saheeh International: | And if you should count the favors of Allah, you could not enumerate them. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful. |
| Shakir: | And if you would count Allah's favors, you will not be able to number them; most surely Allah is Forgiving, Merciful. |
| Yusuf Ali: | If ye would count up the favours of Allah, never would ye be able to number them: for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی ذات اقدس کے بارے میں
انسان کے لیے اللہ کی بے شمار نعمتیں
گذشتہ آیات میں اللہ کی نعمتوں کا ذکر کرنے کے بعد انسان کو یہ یاد کروایا گیا ہے کہ تم اللہ کی نعمتوں کا شمار نہیں کر سکتے