اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              The Bee-16 سورت النحل         Ayah No-122 ایت نمبر

وَ اٰتَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَؕ
آسان اُردو اور ہم نے اُس کو دنیا میں بھلائی دی، اور بے شک! وہ آخرت میں (بھی) واقعی صالحین (نیک لوگوں) میں سے ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی بھلائی دی تھی، اور آخرت میں تو یقینا ان کا شمار صالحین میں ہے۔
ابو الاعلی مودودی دنیا میں اس کو بھلائی دی اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگا
احمد رضا خان اور ہم نے اسے دنیا میں بھلائی دی اور بیشک وہ آخرت میں شایان قرب ہے،
احمد علی اور ہم نے اسے دنیا میں بھی خوبی دی تھی اور وہ آخرت میں بھی اچھے لوگو ں میں ہو گا
فتح جالندھری اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی خوبی دی تھی۔ اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے
طاہر القادری اور ہم نے اسے دنیا میں (بھی) بھلائی عطا فرمائی، اور بیشک وہ آخرت میں (بھی) صالحین میں سے ہوں گے،
علامہ جوادی اور ہم نے انہیں دنیا میں بھی نیکی عطا کی اور آخرت میں بھی ان کا شمار نیک کردار لوگوں میں ہوگا
ایم جوناگڑھی ہم نے اسے دنیا میں بھی بہتری دی تھی اور بےشک وه آخرت میں بھی نیکوکاروں میں ہیں
حسین نجفی ہم نے انہیں دنیا میں بھی بھلائی دی اور آخرت میں تو وہ صالحین میں سے ہی ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And We vouchsafed unto him good in this world, and in the Hereafter he shall be of the righteous.
M.M.Pickthall: And We gave him good in the world, and in the Hereafter he is among the righteous.
Saheeh International: And We gave him good in this world, and indeed, in the Hereafter he will be among the righteous.
Shakir: And We gave him good in this world, and in the next he will most surely be among the good.
Yusuf Ali: And We gave him Good in this world, and he will be, in the Hereafter, in the ranks of the Righteous.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مقام ابراہیم