Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-121 ایت نمبر
| شَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖ١ؕ اِجْتَبٰهُ وَ هَدٰهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ |
| آسان اُردو | وہ(ابراہیمؐ)اُس (اللہ) کی نعمتوں کے لیے شکرگزار تھا؛ اُس (اللہ) نے اُسے (ابراہیمؐ کو) چن لیا(منتخب کر لیا) اور اُس(اللہ) نے اُس کو ایک سیدھے راستے کی ہدایت دی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ اللہ کی نعمتوں کے شکر گزار تھے۔ اس نے انہیں چن لیا تھا، اور ان کو سیدھے راستے تک پہنچا دیا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا تھا اللہ نے اس کو منتخب کر لیا اور سیدھا راستہ دکھایا |
| احمد رضا خان | اس کے احسانوں پر شکر کرنے والا، اللہ نے اسے چن لیا اور اسے سیدھی راہ دکھائی، |
| احمد علی | اس کی نعمتوں کا شکر کرنے والا اسے الله نے چن لیا اور اسے سیدھی راہ پر چلایا |
| فتح جالندھری | اس کی نعمتوں کے شکرگزار تھے۔ خدا نے ان کو برگزیدہ کیا تھا اور (اپنی) سیدھی راہ پر چلایا تھا |
| طاہر القادری | اس (اللہ) کی نعمتوں پر شاکر تھے، اللہ نے انہیں چن (کر اپنی بارگاہ میں خاص برگزیدہ بنا) لیا اور انہیں سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرما دی، |
| علامہ جوادی | وہ اللہ کی نعمتوں کے شکر گزار تھے خدا نے انہیں منتخب کیا تھا اور سیدھے راستہ کی ہدایت دی تھی |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے شکر گزار تھے، اللہ نے انہیں اپنا برگزیده کر لیا تھا اور انہیں راه راست سجھا دی تھی |
| حسین نجفی | وہ اللہ کی نعمتوں کے شکر گزار تھے اللہ نے انہیں منتخب کر لیا تھا اور انہیں سیدھے راستہ پر لگا دیا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | Grateful for His favours: He chose him and guided him to a straight path. |
| M.M.Pickthall: | Thankful for His bounties; He chose him and He guided him unto a straight path. |
| Saheeh International: | [He was] grateful for His favors. Allah chose him and guided him to a straight path. |
| Shakir: | Grateful for His favors; He chose him and guided him on the right path. |
| Yusuf Ali: | He showed his gratitude for the favours of Allah, who chose him, and guided him to a Straight Way. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت