Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-41 ایت نمبر
| قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ |
| آسان اُردو | اُس (اللہ) نے کہا: یہی ایک راستہ ہے جو مجھ پر سیدھا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ نے فرمایا : یہ ہے وہ سیدھا راستہ جو مجھ تک پہنچتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | فرمایا "یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے |
| احمد رضا خان | فرمایا یہ راستہ سیدھا میری طرف آتا ہے، |
| احمد علی | فرمایا یہ راستہ مجھ پر سیدھا ہے |
| فتح جالندھری | (خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے |
| طاہر القادری | اللہ نے ارشاد فرمایا: یہ (اخلاص ہی) راستہ ہے جو سیدھا میرے در پر آتا ہے، |
| علامہ جوادی | ارشاد ہوا کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے |
| حسین نجفی | فرمایا یہ سیدھا راستہ ہے مجھ تک پہنچنے والا۔ |
| M.Daryabadi: | Allah said: this is the path leeding unto Me straight. |
| M.M.Pickthall: | He said: This is a right course incumbent upon Me: |
| Saheeh International: | [Allah] said, "This is a path [of return] to Me [that is] straight. |
| Shakir: | He said: This is a right way with Me: |
| Yusuf Ali: | (Allah) said: "This (way of My sincere servants) is indeed a way that leads straight to Me. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
انسان کی تخلیق
علمی ایت: بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایت کا کچھ حصہ محکم یا متاشبہ ہو بھی یا نہیں بھی ہو سکتا۔
اللہ باری تعالی اور فرشتوں کے درمیان مکالمہ
ابلیس کا سجدہ کرنے سے انکار اور مکالمے
اللہ باری تعالی کا مخلص بندہ بننا ہی وہ راستہ ہے جو انسان کو باری تعالی کی طرف لے جاتا ہے