اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-27 ایت نمبر

وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ
آسان اُردو اور جنات، ہم نے اُس کو اس سے پہلے سلگتی ہوئی آگ سے پیدا کیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جنات کو اس سے پہلے ہم نے لو کی آگ سے پیدا کیا تھا۔
ابو الاعلی مودودی اور اُس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پیدا کر چکے تھے
احمد رضا خان اور جِن کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے،
احمد علی اور ہم نے اس سے پہلے جنوں کو آگ کے شعلے سے بنایا تھا
فتح جالندھری اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا
طاہر القادری اور اِس سے پہلے ہم نے جنّوں کو شدید جلا دینے والی آگ سے پیدا کیا جس میں دھواں نہیں تھا،
علامہ جوادی اور جناّت کو اس سے پہلے زہریلی آگ سے پیدا کیا ہے
ایم جوناگڑھی اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا
حسین نجفی اور اس سے پہلے ہم نے جان کو بے دھواں تیز گرم آگ سے پیدا کیا۔
=========================================
M.Daryabadi: And the Jinn, We had created them afore of the fire of the scroching wind.
M.M.Pickthall: And the jinn did We create aforetime of essential fire.
Saheeh International: And the jinn We created before from scorching fire.
Shakir: And the jinn We created before, of intensely hot fire.
Yusuf Ali: And the Jinn race, We had created before, from the fire of a scorching wind.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
انسان اور جنات کی تخلیق
جنات کی تخلیق جو انسان کی تخلیق سے پہلے کی گئی تھی