اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-25 ایت نمبر

وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ
آسان اُردو اوربے شک! آپؐ کا رب، وہی اِن(سب) کو اکھٹا کرے گا. بے شک! وہ عقلمند(اور) جاننے والا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار ہی ہے جو ان سب کو حشر میں اکٹھا کرے گا، بیشک اس کی حکمت بھی بڑی ہے، اس کا علم بھی بڑا۔
ابو الاعلی مودودی یقیناً تمہارا رب ان سب کو اکٹھا کرے گا، وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھی
احمد رضا خان اور بیشک تمہارا رب ہی تمہیں قیامت میں اٹھائے گا بیشک وہی علم و حکمت والا ہے،
احمد علی اور بے شک تیرا رب ہی انہیں جمع کرے گا بے شک وہ حکمت والا خبردار ہے
فتح جالندھری اور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے
طاہر القادری اور بیشک آپ کا رب ہی تو انہیں (روزِ قیامت) جمع فرمائے گا۔ بیشک وہ بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے،
علامہ جوادی اور تمہارا پروردگار ہی سب کو ایک جگہ جمع کرے گا کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی
ایم جوناگڑھی آپ کا رب سب لوگوں کو جمع کرے گا یقیناً وه بڑی حکمتوں واﻻ بڑے علم واﻻ ہے
حسین نجفی بے شک تمہارا پروردگار (بروزِ قیامت) سب کو جمع کرے گا وہ بڑا حکمت والا، بڑا علم والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And veriiy thy Lord! He will gather them, and verily He is Wise. Knowing.
M.M.Pickthall: Lo! thy Lord will gather them together. Lo! He is Wise, Aware.
Saheeh International: And indeed, your Lord will gather them; indeed, He is Wise and Knowing.
Shakir: And surely your Lord will gather them together; surely He is Wise, Knowing.
Yusuf Ali: Assuredly it is thy Lord Who will gather them together: for He is perfect in Wisdom and Knowledge.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی قدرت و طاقت
آیت نمبر 16 سے لیکر اس ایت تک اللہ باری تعالی کی شان اقدس، طاقت، اور صفات بیان کی گی ہیں