اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر              Abraham-14 سورت ابراہیم         Ayah No-49 ایت نمبر

وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِۚ
آسان اُردو اورتم مجرمین کو دیکھو گے اُس دن زنجیروں میں جکڑے ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس دن تم مجرموں کو اس حالت میں دیکھو گے کہ وہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی اُس روز تم مجرموں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں ہاتھ پاؤں جکڑے ہونگے
احمد رضا خان اور اس دن تم مجرموں کو دیکھو گے کہ بیڑیوں میں ایک دوسرے سے جڑے ہوں گے
احمد علی اورتو اس دن گناہگاروں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دیکھے گا
فتح جالندھری اور اس دن تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں
طاہر القادری اور اس دن آپ مجرموں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دیکھیں گے،
علامہ جوادی اور تم اس دن مجرمین کو دیکھو گے کہ کس طرح زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں
ایم جوناگڑھی آپ اس دن گناه گاروں کو دیکھیں گے کہ زنجیروں میں ملے جلے ایک جگہ جکڑے ہوئے ہوں گے
حسین نجفی اور تم اس دن مجرموں کو دیکھوگے کہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And thou wilt see the guilty on that Day bound together in fetters.
M.M.Pickthall: Thou wilt see the guilty on that day linked together in chains,
Saheeh International: And you will see the criminals that Day bound together in shackles,
Shakir: And you will see the guilty on that day linked together in chains.
Yusuf Ali: And thou wilt see the sinners that day bound together in fetters;-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط


آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
مستقبل کی بات
قیامت کے دن