اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر            The Thunder-13 سورت الرعد         Ayah No-40 ایت نمبر

وَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ
آسان اُردو اور چاہے ہم آپؐ کو کچھ دکھا دیں جس (عذاب)کا ہم نے ان (کافرین) سے وعدہ کیا ہے، یا ہم آپؐ کو (وہ عذاب ہونے سے پہلے ہی) فوت کر دیں پھر آپؐ پر(ذمہ داری) تو صرف تبلیغ ( واضح بتا نے) کی ہے اور حساب(کتاب کرنا) ہم پر(واجب )ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جس بات کی دھمکی ہم ان (کافروں) کو دیتے ہیں، چاہے اس کا کوئی حصہ ہم تمہیں (تمہاری زندگی ہی میں) دکھا دیں، یا (اس سے پہلے ہی) تمہیں دنیا سے اٹھالیں۔ بہرحال تمہارے ذمے تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے، اور حساب لینے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ ۔
ابو الاعلی مودودی اور اے نبیؐ، جس برے انجام کی دھمکی ہم اِن لوگوں کو دے رہے ہیں اُس کوئی حصہ خواہ ہم تمہارے جیتے جی دکھا دیں یا اس کے ظہور میں آنے سے پہلے ہم تمہیں اٹھا لیں، بہر حال تمہارا کام صرف پیغام پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے
احمد رضا خان اور اگر ہمیں تمہیں دکھا د یں کوئی وعدہ جو انہیں دیا جاتا ہے یا پہلے ہی اپنے پاس بلائیں تو بہرحال تم پر تو ضرور پہنچانا ہے اور حساب لینا ہمارا ذمہ
احمد علی اور اگر ہم تجھے کوئی وعدہ دکھا دیں جو ہم نے ان سے کیا ہے یا تجھے اٹھا لیں سوتیرے ذمہ تو پہنچا دینا ہے اور ہمارے ذمہ حساب لینا ہے
فتح جالندھری اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں تمہیں دکھائیں (یعنی تمہارے روبرو ان پر نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کر دیں (یعنی تمہارے انتقال کے بعد عذاب بھیجیں) تو تمہارا کام (ہمارے احکام کا) پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے
طاہر القادری > اور اگر ہم (اس عذاب کا) کچھ حصہ جس کا ہم نے ان (کافروں) سے وعدہ کیا ہے آپ کو (حیاتِ ظاہری میں ہی) دکھا دیں یا ہم آپ کو (اس سے قبل) اٹھا لیں (یہ دونوں چیزیں ہماری مرضی پر منحصر ہیں) آپ پر تو صرف (احکام کے) پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے،
علامہ جوادی اور اے پیغمبر ہم کفار سے کئے وعدہ عذاب کو تمہیں دکھلادیں یا تمہیں اٹھالیں تمہارا کام تو صرف احکام کا پہنچا دینا ہے حساب کی ذمہ داری ہماری اپنی ہے
ایم جوناگڑھی ان سے کیے ہوئے وعدوں میں سے کوئی اگر ہم آپ کو دکھا دیں یا آپ کو ہم فوت کر لیں تو آپ پر تو صرف پہنچا دینا ہی ہے۔ حساب تو ہمارے ذمہ ہی ہے
حسین نجفی اور اگر ہم آپ کو کچھ وہ باتیں آنکھوں سے دکھا دیں جن کا ہم ان (کفار) سے وعدہ وعید کر رہے ہیں یا ہم (ان کے ظاہر ہونے سے پہلے) آپ کو اٹھا لیں بہرحال (ہمارا پیغام) پہنچانا آپ کا کام ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And whether We shew thee part of that which We have promised them, or We take thee away, on thee is only the preaching, and on Us is the reckoning.
M.M.Pickthall: Whether We let thee see something of that which We have promised them, or make thee die (before its happening), thine is but conveyance (of the message). Ours the reckoning.
Saheeh International: And whether We show you part of what We promise them or take you in death, upon you is only the [duty of] notification, and upon Us is the account.
Shakir: And We will either let you see part of what We threaten them with or cause you to die, for only the delivery of the message is (incumbent) on you, while calling (them) to account is Our (business).
Yusuf Ali: Whether We shall show thee (within thy life-time) part of what we promised them or take to ourselves thy soul (before it is all accomplished),- thy duty is to make (the Message) reach them: it is our part to call them to account.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
حساب کرنا اللہ کے ذمہ ہے