Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹         The Thunder-13 سورت الرعد         ›Ayah No-39 ایت نمبر
| یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ١ۖۚ وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ |
| آسان اُردو | اللہ جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جو چاہتاہے ) ثبت (قائم) رکھتا ہے، اور اُسی کے پاس بنیادی کتاب (اُم الکتاب) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ جس (حکم) کو چاہتا ہے، منسوخ کردیتا ہے، اور (جس کو چاہتا ہے) باقی رکھتا ہے۔ اور تمام کتابوں کی جو اصل ہے، وہ اسی کے پاس ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے، ام الکتاب اُسی کے پاس ہے |
| احمد رضا خان | اللہ جو چاہے مٹاتا اور ثابت کرتا ہے اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس |
| احمد علی | الله جو چاہے موقوف کر دیتا ہے اور باقی رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے |
| فتح جالندھری | خدا جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے |
| طاہر القادری | > اللہ جس (لکھے ہوئے) کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) ثبت فرما دیتا ہے، اور اسی کے پاس اصل کتاب (لوحِ محفوظ) ہے، |
| علامہ جوادی | اللہ جس چیز کو چاہتا ہے مٹادیتا ہے یا برقر ار رکھتا ہے کہ اصل کتاب اسی کے پاس ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ جو چاہے مٹا دے اور جو چاہے ﺛابت رکھے، لوح محفوظ اسی کے پاس ہے |
| حسین نجفی | اللہ جو چاہتا ہے وہ (لکھا ہوا) مٹا دیتا ہے اور (جو چاہتا ہے) برقرار رکھتا ہے اور اس کے پاس ام الکتاب (اصل کتاب یعنی لوح محفوظ) ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah abolisheth whatsoever He Will and keepeth; and with Him is the mother of the Book. |
| M.M.Pickthall: | Allah effaceth what He will, and establisheth (what He will), and with Him is the source of ordinance. |
| Saheeh International: | Allah eliminates what He wills or confirms, and with Him is the Mother of the Book. |
| Shakir: | Allah makes to pass away and establishes what He pleases, and with Him is the basis of the Book. |
| Yusuf Ali: | Allah doth blot out or confirm what He pleaseth: with Him is the Mother of the Book. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ایک اجل اور اس کی کتاب یعنی لکھی ہوئی مدت
اب اللہ کا یہ اختیار ہے کہ وہ اس کتاب میں سے کیا رکھتا ہے اور کیا مٹاتا ہے