Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Joseph-12 سورت یوسف         ›Ayah No-97 ایت نمبر
| قَالُوْا یٰۤاَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَاۤ اِنَّا كُنَّا خٰطِئِیْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: اے ہمارے باپ! ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی معافی مانگیں بے شک! ہم خطا کار (گناہ گار) تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ کہنے لگے : ابا جان ! آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کی دعا فرماییے۔ ہم یقینا بڑے خطا کار تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سب بول اٹھے "ابا جان، آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کے لیے دعا کریں، واقعی ہم خطا کار تھے" |
| احمد رضا خان | بولے اے ہمارے باپ! ہمارے گناہوں کی معافی مانگئے بیشک ہم خطاوار ہیں، |
| احمد علی | انہوں نے کہا اے ہمارے باپ! ہمارے گناہ بحشوا دیجیئے بے شک ہم ہی غلط کار تھے |
| فتح جالندھری | بیٹوں نے کہا کہ ابا ہمارے لیے ہمارے گناہ کی مغفرت مانگیئے۔ بےشک ہم خطاکار تھے |
| طاہر القادری | وہ بولے: اے ہمارے باپ! ہمارے لئے (اﷲ سے) ہمارے گناہوں کی مغفرت طلب کیجئے، بیشک ہم ہی خطاکار تھے، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا بابا جان اب آپ ہمارے گناہوں کے لئے استغفار کریں ہم یقینا خطاکار تھے |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے کہا ابا جی! آپ ہمارے لئے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے بیشک ہم قصور وار ہیں |
| حسین نجفی | انہوں (بیٹوں) نے کہا اے ہمارے باپ (خدا سے) ہمارے گناہوں کی مغفرت طلب کریں یقینا ہم خطاکار تھے۔ |
| M.Daryabadi: | They said: our father! pray for forgiveness of our sins for us; verily we have been sinners. |
| M.M.Pickthall: | They said: O our father! Ask forgiveness of our sins for us, for lo! we were sinful. |
| Saheeh International: | They said, "O our father, ask for us forgiveness of our sins; indeed, we have been sinners." |
| Shakir: | They said: O our father! ask forgiveness of our faults for us, surely we were sinners. |
| Yusuf Ali: | They said: "O our father! ask for us forgiveness for our sins, for we were truly at fault." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت