اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر              Joseph-12 سورت یوسف         Ayah No-95 ایت نمبر

قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِیْ ضَلٰلِكَ الْقَدِیْمِ
آسان اُردو اُنہوں نے کہا: اللہ کی قسم بے شک! تُو اپنی پرانی گمراہی(غلطی) میں ہی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لوگوں نے کہا : اللہ کی قسم ! آپ ابھی تک اپنی پرانی غلط فہمی میں پڑے ہوئے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی > گھر کے لوگ بولے "خدا کی قسم آپ ابھی تک اپنے اسی پرانے خبط میں پڑے ہوئے ہیں"
احمد رضا خان بیٹے بولے خدا کی قسم! آپ اپنی اسی پرانی خود رفتگی میں ہیں
احمد علی لوگو ں نے کہا الله کی قسم بے شک تو البتہ اپنی گمراہی میں مبتلا ہے
فتح جالندھری وہ بولے کہ والله آپ اسی قدیم غلطی میں (مبتلا) ہیں
طاہر القادری > وہ بولے: اﷲ کی قسم یقیناً آپ اپنی (اسی) پرانی محبت کی خود رفتگی میں ہیں،
علامہ جوادی ان لوگوں نے کہا کہ خدا کی قسم آپ ابھی تک اپنی پرانی گمراہی میں مبتلا ہیں
ایم جوناگڑھی وه کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط میں مبتلا ہیں
حسین نجفی ان (گھر والوں) نے کہا خدا کی قسم آپ اپنی پرانی غلطی میں مبتلا ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: They said: by Allah! verily thou art in thine old-time error.
M.M.Pickthall: (Those around him) said: By Allah, lo! thou art in thine old aberration.
Saheeh International: They said, "By Allah, indeed you are in your [same] old error."
Shakir: They said: By Allah, you are most surely in your old error.
Yusuf Ali: They said: "By Allah! truly thou art in thine old wandering mind."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت