Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹           Joseph-12 سورت یوسف         ›Ayah No-1 ایت نمبر
| بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ |
| اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے |
| الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ۫ |
| آسان اُردو | الف لام .را یہ آیات ہیں کتاب کی(جو) واضح ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | الر۔ یہ اس کتاب کی آیتیں ہیں جو حق واضح کرنے والی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ا، ل، ر یہ اُس کتاب کی آیات ہیں جو اپنا مدعا صاف صاف بیان کرتی ہے |
| احمد رضا خان | یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں |
| احمد علی | یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں |
| فتح جالندھری | الٓرا۔ یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں |
| طاہر القادری | > الف، لام، را (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں، |
| علامہ جوادی | آلر-یہ کتاب مبین کی آیتیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | الرٰ، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں |
| حسین نجفی | الف، لام، را۔ یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Alif. Lam. Ra. These are the verses of a Book luminous. |
| M.M.Pickthall: | Alif. Lam. Ra. These are verse of the Scripture that maketh plain. |
| Saheeh International: | Alif, Lam, Ra. These are the verses of the clear Book. |
| Shakir: | Alif Lam Ra. These are the verses of the Book that makes (things) manifest. |
| Yusuf Ali: | A. L. R. These are the symbols (or Verses) of the perspicuous Book. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سورت کی ابتداء
الف، لام، را۔ ایت کے پہلے تین الفاظ متاشبہ ہیں۔