Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹       Succour-110 سورت النصر         ›Ayah No-3 ایت نمبر
| فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا |
| آسان اُردو | پھر (آپﷺ) اپنے رب کی تسبیح حمد (تعریف) سے کریں، اور اُس سے معافی مانگیں۔ بےشک! وہ معاف کرنے والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تو اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اور اس سے مغفرت مانگو۔ یقین جانو وہ بہت معاف کرنے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کرو، اور اُس سے مغفرت کی دعا مانگو، بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے |
| احمد رضا خان | تو اپنے رب کی ثناء کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے |
| احمد علی | تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیئے اور اس سے معافی مانگیئے بےشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے |
| فتح جالندھری | تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے |
| طاہر القادری | تو آپ (تشکراً) اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح فرمائیں اور (تواضعاً) اس سے استغفار کریں، بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا (اور مزید رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا) ہے، |
| علامہ جوادی | تو اپنے رب کی حمد کی تسبیح کریں او راس سے استغفار کریں کہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | تو (اس وقت) اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور اس سے مغفرت طلب کیجئے۔ بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Then hallow the praise of thy Lord, and ask forgiveness of Him. Verily He is ever Relenting. |
| M.M.Pickthall: | Then hymn the praises of thy Lord, and seek forgiveness of Him. Lo! He is ever ready to show mercy. |
| Saheeh International: | Then exalt [Him] with praise of your Lord and ask forgiveness of Him. Indeed, He is ever Accepting of repentance. |
| Shakir: | Then celebrate the praise of your Lord, and ask His forgiveness; surely He is oft-returning (to mercy). |
| Yusuf Ali: | Celebrate the praises of thy Lord, and pray for His Forgiveness: For He is Oft-Returning (in Grace and Mercy). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم: یعنی کہ جس میں کوئی حکم دیا جا رہا ہے
واضح ایت: ایسی ایت جو بالکل واضح ہو، پڑھنے سے آسانی میں سمجھ آ رہی ہو
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔