Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹       Succour-110 سورت النصر         ›Ayah No-1 ایت نمبر
| بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ |
| اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے |
| اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ |
| آسان اُردو | جب اللہ کی مدد اور فتح آئی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب اللہ کی مدد آ جائے اور فتح نصیب ہو جائے |
| احمد رضا خان | جب اللہ کی مدد اور فتح آئے |
| احمد علی | جب الله کی مدد اور فتح آ چکی |
| فتح جالندھری | جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی) |
| طاہر القادری | جب اﷲ کی مدد اور فتح آپہنچے، |
| علامہ جوادی | جب خدا کی مدد اور فتح کی منزل آجائے گی |
| ایم جوناگڑھی | جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے |
| حسین نجفی | جب اللہ کی مدد اور اس کی فتح و فیروزی آجائے۔ |
| M.Daryabadi: | When there cometh the succour of Allah and the victory, |
| M.M.Pickthall: | When Allah's succour and the triumph cometh |
| Saheeh International: | When the victory of Allah has come and the conquest, |
| Shakir: | When there comes the help of Allah and the victory, |
| Yusuf Ali: | When comes the Help of Allah, and Victory, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سورت کی ابتداء
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
واضح ایت: ایسی ایت جو بالکل واضح ہو، پڑھنے سے آسانی میں سمجھ آ رہی ہو