Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-23 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ |
| آسان اُردو | بے شک! جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اور وہ اپنے رب کی طرف عاجزی کرتے ہیں: یہی(لوگ) جنتی ہیں : وہ اُس (جنت) میں ہمیشہ رہیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (دوسری طرف) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں اور وہ اپنے پروردگار کے آگے جھک کر مطمئن ہوگئے ہیں، تو وہ جنت کے بسنے والے ہیں، وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اپنے رب ہی کے ہو کر رہے، تو یقیناً وہ جنتی لوگ ہیں اور جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے |
| احمد رضا خان | بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور اپنے رب کی طرف رجوع لائے وہ جنت والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، |
| احمد علی | البتہ جولوگ ایمان لائے اورنیک کام کیے اور اپنے رب کے سامنے عاجزی کی وہ جنت میں رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے |
| فتح جالندھری | جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور اپنے پروردگار کے آگے عاجزی کی۔ یہی صاحب جنت ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے |
| طاہر القادری | بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اپنے رب کے حضور عاجزی کرتے رہے یہی لوگ اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | بیشک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دئیے اور اپنے رب کی بارگاہ میں عاجزی سے پیش آئے وہی اہل جّنت ہیں اور اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے اور اپنے پالنے والے کی طرف جھکتے رہے، وہی جنت میں جانے والے ہیں، جہاں وه ہمیشہ ہی رہنے والے ہیں |
| حسین نجفی | بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور عجز و نیاز کے ساتھ اپنے پروردگار کے حضور جھک گئے یہی لوگ جنتی ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who believed and worked righteous works and humbled themselves before their Lord--they shall be the fellows of the Garden: therein they shall be abiders. |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who believe and do good works and humble themselves before their Lord: such are rightful owners of the Garden; they will abide therein. |
| Saheeh International: | Indeed, they who have believed and done righteous deeds and humbled themselves to their Lord - those are the companions of Paradise; they will abide eternally therein. |
| Shakir: | Surely (as to) those who believe and do good and humble themselves to their Lord, these are the dwellers of the garden, in it they will abide. |
| Yusuf Ali: | But those who believe and work righteousness, and humble themselves before their Lord,- They will be companions of the gardens, to dwell therein for aye! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
واضح ایت۔
ایمان اور نیک اعمال ، ایات کے تسلسل سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ پر چھوٹ نہیں بناتے اور اللہ کے سامنے عاجزی رکھتے ہیں
<