اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 12-پارہ نمبر                Hud-11 سورت ھود         Ayah No-121 ایت نمبر

وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ
آسان اُردو اورآپؐ کہہ دیں اُن لوگوں کے لیے جوایمان نہیں لاتے ہیں :تم اپنے مقاموں پر کام کرتے رہو بے شک! ہم( بھی) کام کر رہے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جو لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں، ان سے کہو کہ : تم اپنی موجودہ حالت پر عمل کیے جاؤ، ہم بھی (اپنے طریقے پر) عمل کر رہے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی رہے وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیں
احمد رضا خان اور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ہم اپنا کام کرتے ہیں
احمد علی اوران سے کہہ دو جو ایمان نہیں لاتے اپنے جگہ پر کام کیے جاؤ ہم بھی کام کرتے ہیں
فتح جالندھری اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ۔ ہم اپنی جگہ عمل کیے جاتے ہیں
طاہر القادری اور آپ ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے فرما دیں: تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو (اور) ہم (اپنے مقام پر) عمل پیرا ہیں،
علامہ جوادی اور آپ ان بے ایمانوں سے کہہ دیں کہ تم اپنی جگہ پر کام کرو اور ہم اپنی جگہ پر اپنا کام کررہے ہیں
ایم جوناگڑھی ایمان نہ ﻻنے والوں سے کہہ دیجئے کہ تم اپنے طور پر عمل کئے جاؤ ہم بھی عمل میں مشغول ہیں
حسین نجفی اور (اے پیغمبر(ص)) جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان سے کہہ دیجیے! تم اپنی جگہ اور اپنے طور پر کام کرو (اور ہم) اپنی جگہ اور اپنے طور پر کام کر رہے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And say thou unto those who believe not: work according to your condition verily We, going to work in our way.
M.M.Pickthall: And say unto those who believe not: Act according to your power. Lo! We (too) are acting.
Saheeh International: And say to those who do not believe, "Work according to your position; indeed, we are working.
Shakir: And say to those who do not believe: Act according to your state; surely we too are acting.
Yusuf Ali: Say to those who do not believe: "Do what ever ye can: We shall do our part;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے