Chapter No 11-پارہ نمبر    ‹                 Jonah-10 سورت یونس               ›Ayah No-62 ایت نمبر
| اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِيَآءَ اللّٰهِ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ ۖ ۚ |
| آسان اُردو | کیا نہیں! بے شک اللہ کے دوست ،نہ ان پر خوف ہے اور نہ ہی وہ غم زدہ ہوتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یا درکھو کہ جو اللہ کے دوست ہیں ان کو نہ کوئی خوف ہوگا نہ وہ غمگین ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سُنو! جو اللہ کے دوست ہیں، جو ایمان لائے اور جنہوں نے تقویٰ کا رویہ اختیار کیا، |
| احمد رضا خان | سن لو بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خو ف ہے نہ کچھ غم |
| احمد علی | خبردار بے شک جو الله کے دوست ہیں نہ ان پر ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے |
| فتح جالندھری | سن رکھو کہ جو خدا کے دوست ہیں ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے |
| طاہر القادری | خبردار! بیشک اولیاء اللہ پر نہ کوئی خوف ہے اورنہ وہ رنجیدہ و غمگین ہوں گے، |
| علامہ جوادی | آگاہ ہوجاؤ کہ اولیائ خدا پر نہ خوف طاری ہوتا ہے اور نہ وہ محزون اور رنجیدہ ہوتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وه غمگین ہوتے ہیں |
| حسین نجفی | آگاہ ہو کہ جو اللہ کے دوست ہیں ان کے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Lo! verily the friends of Allah! no fear shall come upon them nor shall they grieve. |
| M.M.Pickthall: | Lo! verily the friends of Allah are (those) on whom fear (cometh) not, nor do they grieve? |
| Saheeh International: | Unquestionably, [for] the allies of Allah there will be no fear concerning them, nor will they grieve |
| Shakir: | Now surely the friends of Allah-- they shall have no fear nor shall they grieve. |
| Yusuf Ali: | Behold! verily on the friends of Allah there is no fear, nor shall they grieve; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
اگلی ایت میں اولیا کی تعریف کی گی ہے