|
وَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ١ؕ
|
اور ہر گز راضی(خوش) نہیں ہوں گے آپؐ سے یہودی اور نہ ہی عیسائی حتی کہ تم اُن کے عقیدے (طور طریقے) کی پیروی کرو
|
نبی اکرمﷺ کو خطاب
|
2:120
|
|
وَ مَنْ یَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّةِ اِبْرٰهٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهٗ١ؕ وَ لَقَدِ اصْطَفَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا١ۚ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ
|
اور دین ابراہیمی (ملت ابراہیمی) سے کون کتراتا ہے ماسوائے کہ جو اپنے آپ کو بیوقوف بنائے؟ اور بے شک ہم(اللہ) نے اُس (ابراہیم ؑ )کو دُنیا میں چن لیا ، اور بے شک وہ آخرت میں بھی نیکوں میں سے ہو گا
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:130
|
|
وَ قَالُوْا كُوْنُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَهْتَدُوْا١ؕ قُلْ بَلْ مِلَّةَ اِبْرٰهٖمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ
|
اور وہ کہتے ہیں : یہودی یا عیسائی ہو جاﺅتوتم صیح چلو گے( آپؐ )کہیں: نہیں، ( بلکہ ہم مانتے ہیں) ابراہیم ؑ کی ملت (دین، طور طریقہ) ایک حنفی(سیدھا) ہے اور وہ (ابراہیم ؑ) مشرکین میں سے نہیں تھا
|
( بنی اسرائیل, اہل کتاب،
|
2:135
|
|
وَ لْیُمْلِلِ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَ لَا یَبْخَسْ مِنْهُ شَیْئًا١ؕ
|
اور بول کر لکھوائے وہ جس پر قرضہ ہو رہا ہو اوروہ ڈرے اپنے رب اللہ سے اور اُس (لکھوانے) میں کسی چیز کی کمی نہ کرئے
|
قرضہ لینا
|
2:282
|
|
فَاِنْ كَانَ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ سَفِیْهًا اَوْ ضَعِیْفًا اَوْ لَا یَسْتَطِیْعُ اَنْ یُّمِلَّ هُوَ فَلْیُمْلِلْ وَلِیُّهٗ بِالْعَدْلِ١ؕ
|
پھر اگر جس پر قرضہ ہو رہا ہو کم عقل ہو یا کمزور (ضعیف )، یا قابل نہ ہو کہ وہ لکھوا سکے، تو پھر اُس کا ولی(سر پرست) برابری سے لکھوائے
|
قرضہ لینا
|
2:282
|
|
قُلْ صَدَقَ اللّٰهُ١۫ فَاتَّبِعُوْا مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ
|
(آپؐ) کہیں: اللہ سچ فرماتا ہے پھر ابراہیم کے طریقے(دین) کی پیروی کریں جو کہ سچا(حنفی ) تھا
|
مقام ابراہیم
|
3:95
|
|
وَّ اتَّبَعَ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ
|
اور حضرت ابراہیم ؑ کی ملت(طور طریقہ) کی پیروی کرتا ہے
|
منفرد آیت
|
2:125
|
|
دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ۚ
|
،(جو) ایک مستحکم (سچا) دین ، حنفی (یکسو)ابراہیم ؑ کا طریقہ ہے،
|
محکم آیت
|
6:161
|
|
اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا
|
یا تمہیں ہمارے مذہب(طریقے) میں واپس آناہوگا
|
شعیب کے بارے میں
|
7:88
|
|
اِنْ عُدْنَا فِیْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰنَا اللّٰهُ مِنْهَا١ؕ
|
اگر ہم تمہارے مذہب (طریقے)میں دوبارہ لوٹ آئے
|
شعیب کے بارے میں
|
7:89
|
|
١ؕ اِنِّیْ تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ
|
بے شک! میں نے اُن لوگوں کا طریقہ (مذہب) چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:37
|
|
وَ اتَّبَعْتُ مِلَّةَ اٰبَآءِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ
|
اور میں اپنے باپ دادا ابراہیم ؑ اور اسحاق اور یعقوب کے مذہب(طریقے) کی پیروی کرتا ہوں
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:38
|
|
لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ
|
ہم واقعی تمہیں اپنی زمینوں (علاقوں)نکال دیں گے یا تمہیں ہمارے مذہب میں واپس آناہو گا
|
پہلے والے رسولوں کے بارے
|
14:13
|
|
ثُمَّ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ
|
پھر ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی کہ ابراہیم ؐ کے مذہب (ملت) کی پیروی کریں جو عقیدے کا پکا تھا.
|
نبی اکرمﷺ کو حکم
|
16:123
|
|
اَوْ یُعِیْدُوْكُمْ فِیْ مِلَّتِهِمْ وَ لَنْ تُفْلِحُوْۤا اِذًا اَبَدًا
|
یا وہ تمہیں دوبارہ اپنے مذہب میں موڑ لیں گے؛ اور تم ہرگز تب تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گے
|
اصحاب الکہف
|
18:20
|
|
١ؕ مِلَّةَ اَبِیْكُمْ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ هُوَ سَمّٰكُمُ الْمُسْلِمِیْنَ١ۙ۬ مِنْ قَبْلُ وَ فِیْ هٰذَا
|
تمہارے باپ ابراہیمؐ کا مذہب(طریقہ)ہے. اور اُس نے تمہیں مسلمان نام دیا اس(قرآن) سے پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی
|
محکم ایت
|
22:78
|
|
مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ
|
ہم نے اس بارے میں آخری مذہب (ملت) میں نہیں سنا. نہیں ہے وہ کچھ ماسوائے ایک خود گھڑی ہوئی (بات کے)
|
کافرین کے متعلق
|
38:7
|