روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَا١ؕ | اُنہوں نے کہا : (اے موسی ؑ ) اپنے رب کو ہمارے لیے پکار کہ وہ ہمیں واضح کرے کہ اس (گائے) کا رنگ کیسا ہو | بنی اسرائیل کا سوال | 2:69 |
| قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ١ۙ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ | اُس ( موسی ؑ ) نے کہا: بے شک اُس نے کہا ہے: (کہ) واقعی وہ ایک پیلے رنگ کی گائے ہو اسکا رنگ تیز (شوخ ) ہو ، جو دیکھنے والوں کو خوش کر دیتا ہو | موسی ؑ کا جواب | 2:69 |
| وَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ١ؕ | اور جواُسی نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کیا ہے اس کا رنگ مختلف ہے، | نصیحت حاصل کرنے والے لوگوں کے لیے نشانی | 16:13 |
| مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ١ؕ | اُس (مشروب)کا رنگ مختلف ہوتا ہے، اُس (مشروب) میں لوگوں کے لیے شفا ہے. | شہد | 16:69 |
| وَ اخْتِلَافُ اَلْسِنَتِكُمْ وَ اَلْوَانِكُمْ١ؕ | اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کااختلاف | اللہ کی نشانیاں | 30:22 |
| ١ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهَا١ؕ | ، پھر ہم اس (پانی) سے پھل نکالتے ہیں اُن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں؛ | آسمانی پانی سے | 35:27 |
| وَ مِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیْضٌ وَّ حُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهَا وَ غَرَابِیْبُ سُوْدٌ | ؛ اور پہاڑیوں میں سے سفید اور سرخ دھاریاں ہیں، اُن کے رنگ مختلف ہیں اورکوے کی طرح کالے ہیں؛ | شان باری تعالی | 35:27 |
| وَ مِنَ النَّاسِ وَ الدَّوَآبِّ وَ الْاَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ كَذٰلِكَ١ؕ | اور لوگوں اور جانوروں اور چوپاؤں میں سے، اسطرح اُن کے مختلف رنگ ہیں؟ | شان باری تعالی | 35:28 |
| فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ | پھر اس کو زمین میں چشموں کے طور پر جذب کر دیتا ہے، پھر وہ اس سے فصلیں نکالتا ہے اُن کے مختلف رنگ ہوتے ہیں | آسمانی پانی | 39:21 |