روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً١ؕ | کون ہے جو اللہ کوقرض دے ایک اچھا قرضہ پھر وہ(اللہ) اس (قرضے) کو اس (انسان) کے لیے بہت زیادہ بڑھا ( کر واپس کر) دے | محکم اور منفرد ایت | 2:245 |
| وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا | اورتم اللہ کو ایک قرضہ حسنہ دیتے ہو (یعنی میری راہ میں خرچ کرتے ہو)، | میثاق بنی اسرائیل | 5:12 |
| وَ اِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ | اور جب یہ غروب ہوتاتو اُن کے بائیں طرف گزرتا، | اصحاب الکہف | 18:17 |
| مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌۚ | کون ہے جو اللہ کو ایک اچھا قرضہ دے، پھر وہ اُس کے لئے اُس (رقم) کو دوگنا کر دے اور اُس کے لئے ایک عزت والا اجر بھی ہو گا؟ | جنگ اور قتال میں خرچ | 57:11 |
| اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا | بے شک! صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں،اور اللہ کو ایک اچھا قرضہ دینے والے | یہ ان کے لئے دوگنا کر دیا جائے گا، | 57:18 |
| اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ | اگر تم اللہ کو ایک اچھا قرضہ دیتے ہو،تو وہ اس (رقم) کو تمہارے لئے دوگنا کر دے گا اور تمہاری مغفرت بھی کرے گا.اور اللہ احساس کرنے والا (شکور) نرم مزاج ہے | ایمان والوں کو نصیحت | 64:17 |
| وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا | اور نماز قائم کرو اور زکوۃ دو اور اللہ کو ایک اچھا قرضہ دو. اور | قیام الیل | 73:20 |