اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 10-پارہ نمبر          The Repentance-9 سورت التوبۃ Ayah No-78 ایت نمبر

اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰهُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِۚ
آسان اُردو کیا وہ (منافقین) نہیں جانتے کہ اللہ اُن کے (دلوں کے ) رازوں اور اُن کے مشوروں کو جانتا ہے اور کہ اللہ غیب جانتا ہے ؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ اللہ ان کی تمام پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو جانتا ہے اور یہ کہ اس کو غیب کی ساری باتوں کا پورا پورا علم ہے ؟
ابو الاعلی مودودی کیا یہ لوگ جانتے نہیں ہیں کہ اللہ کو ان کے مخفی راز اور ان کی پوشیدہ سرگوشیاں تک معلوم ہیں اور وہ تمام غیب کی باتوں سے پوری طرح باخبر ہے؟
احمد رضا خان کیا انہیں خبر نہیں کہ اللہ ان کے دل کی چھپی اور ان کی سرگوشی کو جانتا ہے اور یہ کہ اللہ سب غیبوں کا بہت جاننے والا ہے
احمد علی کیا وہ نہیں جانتے کہ الله ان کا بھید اور ان کا مشورہ جانتا ہے اوریہ کہ الله غیب کی باتیں جاننے والا ہے
فتح جالندھری کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ان کے بھیدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ غیب کی باتیں جاننے والا ہے
طاہر القادری کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ ان کے بھید اور ان کی سرگوشیاں جانتا ہے اور یہ کہ اللہ سب غیب کی باتوں کو بہت خوب جاننے والا ہے،
علامہ جوادی کیا یہ نہیں جانتے کہ خدا ان کے رازِ دل اور ان کی سرگوشیوں کو بھی جانتا ہے اور وہ سارے غیب کا جاننے والا ہے
ایم جوناگڑھی کیا وه نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کے دل کا بھید اور ان کی سرگوشی سب معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ غیب کی تمام باتوں سے خبردار ہے
حسین نجفی کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ ان کے دلی راز اور ان کی سرگوشی کو جانتا ہے اور وہ غیب کی تمام باتوں کو بڑا جاننے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Knew they not that Allah knoweth their secret and their Whisper, and that Allah is the Knower of Things Hidden!
M.M.Pickthall: Know they not that Allah knoweth both their secret and the thought that they confide, and that Allah is the Knower of Things Hidden?
Saheeh International: Did they not know that Allah knows their secrets and their private conversations and that Allah is the Knower of the unseen?
Shakir: Do they not know that Allah knows their hidden thoughts and their secret counsels, and that Allah is the great Knower of the unseen things?
Yusuf Ali: Know they not that Allah doth know their secret (thoughts) and their secret counsels, and that Allah knoweth well all things unseen?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت ہے
منافقین کے بارے میں