اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 10-پارہ نمبر          The Repentance-9 سورت التوبۃ Ayah No-27 ایت نمبر

ثُمَّ یَتُوْبُ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
آسان اُردو پھر اس کے بعد اللہ جس پر چاہے وہ رحم کرے گا؛ اور اللہ غفور( معاف کرنے والا ) رحیم( در گزر کرنے والا ) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر اللہ جس کو چاہے اس کے بعد توبہ نصیب کردے، اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
ابو الاعلی مودودی پھر (تم یہ بھی دیکھ چکے ہو کہ) اس طرح سزا دینے کے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے، اللہ در گزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
احمد رضا خان پھر اس کے بعد اللہ جسے چاہے گا توبہ دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے،
احمد علی پھر اس کے بعد جسے الله چاہے تو بہ نصیب کرے گا اور الله بخشنے والا مہربان ہے
فتح جالندھری پھر خدا اس کے بعد جس پر چاہے مہربانی سے توجہ فرمائے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
طاہر القادری پھر اللہ اس کے بعد بھی جس کی چاہتا ہے توبہ قبول فرماتا ہے (یعنی اسے توفیقِ اسلام اور توجہِ رحمت سے نوازتا ہے)، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے،
علامہ جوادی اس کے بعد خدا جس کی چاہے گا توبہ قبول کرلے گا وہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے
ایم جوناگڑھی پھر اس کے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی توجہ فرمائے گا اللہ ہی بخشش ومہربانی کرنے واﻻ ہے
حسین نجفی اس کے بعد اللہ جس کی چاہتا ہے توبہ قبول کرتا ہے (اور اسے توفیقِ توبہ دیتا ہے) اور اللہ بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then Allah will, thereafter, relent toward whomsoever He liketh, and Allah is Forgiving, Merciful.
M.M.Pickthall: Then afterward Allah will relent toward whom He will; for Allah is Forgiving, Merciful.
Saheeh International: Then Allah will accept repentance after that for whom He wills; and Allah is Forgiving and Merciful.
Shakir: Then will Allah after this turn (mercifully) to whom He pleases, and Allah is Forgiving, Merciful.
Yusuf Ali: Again will Allah, after this, turn (in mercy) to whom He will: for Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت ہے
حنین کی جنگ میں مسلمانوں کا کردار
اللہ نے رسولﷺ اور مومنین پر تو حنین میں سکون نازل کر دیا، لیکن جنہوں نے کفر کیا تھا اور اللہ کے احکامات کو نہیں مانا تھا ان کو عذاب دیا
پھر ان کافرین میں سے جس پر چاہا رحم کر دیا